مطالعہ کتب

  1. محمداحمد

    نصف صدی بعد لائبریری کو کتاب واپس کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک میں درج

    لائبریری کو سب سے زیادہ تاخیر سے کتاب واپس کرنے کا ریکارڈ امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے پاس ہے الینوائے: کتابیں پڑھنے کے شوقین کتب لوٹانے میں نہایت سست واقع ہوتے ہیں۔ کتاب سے محبت چیز ہی ایسی ہے جس میں مبتلا افراد کو کتابیں واپس کرنا پہاڑ جیسا معلوم ہوتا ہے اور کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے...
  2. محمداحمد

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    سڈنی: آسٹریلیا کے ایک نامعلوم قاری نے 25 سال پہلے سڈنی کی ویوری کاؤنسل لائبریری سے ایک کتاب جاری کروائی تھی جو اس نے چند روز پہلے ہی ایک معذرتی نوٹ کے ساتھ واپس لوٹا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے ویوری کاؤنسل لائبریری کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں کسی نامعلوم لائبریری ممبر کے لکھے...
  3. محمداحمد

    کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

    کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے؟ از محمد احمد ہم حیران ہوتے ہیں ، ہم سے مراد وہ لوگ جنہوں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو اپنی آنکھوں کے سامنے نمو پاتے ہوئے دیکھا ہے اور جن لوگوں کے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے ہمارے معاشرے میں اچھی خاصی جگہ بنا لی ، بلکہ یوں کہیے کہ یہ ہم میں سے بیشتر...
  4. محمداحمد

    نماز میں خشوع ! کیوں اور کیسے؟ (مفید کتاب برائے مطالعہ)

    السلام علیکم، ہم میں سے اکثر لوگ نماز میں وسوسوں کا شکار رہتے ہیں اور ہمارا نماز میں دھیان نہیں لگتا۔ طرح طرح کے خیالات آتے ہیں اور بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آتی ہیں۔ کبھی کبھی ہم یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کتنی رکعت پڑھی ہیں اور کتنی پڑھنی باقی ہیں۔ یعنی نماز میں جو حاضری ہوتی ہے وہ غیر...
  5. رانا

    آپ کا مطالعے کا شوق کیسے پروان چڑھا؟

    اکثر محفلین کو مطالعے کا کچھ نہ کچھ شغف یا شوق ضرور ہے۔ کسی کو یہ ورثہ میں ملتا ہے تو کسی کو ویسے ہی خدا نے یہ شوق ودیعت کیا ہوتا ہے۔ بعض کی زندگی میں کچھ اور وجوہات ہوتی ہیں مطالعہ کتب کی طرف رجحان پیدا ہونے کی۔ ہر کسی کا مزاج آگے پھر اس شوق کو مختلف راستے دکھاتا ہے۔ کسی کی دلچسپی ہمہ گیر...
  6. Ahsan Ahmad

    تعارف ہمارا تعارف

    السلام علیکم، ہمیں مطالعہ کتب کا بہت شوق ہے اور اسی نے ہمیں اس فورم کی طرف آنے پر مجبور دیا ہے ، ہمیں امید ہے کہ یہاں ہم اپنے اور دوسروں کے علم میں ربی زدنی علما کی قبولیت کا مشاہدہ کریں گے انشاءاللہ ۔
  7. عزیر اسرائیل

    ابن کنول بحیثیت افسالہ نگار۔ سہ ماہی اردو ریسرچ جرنل سے

    نام کتاب : ابن کنول بحیثیت افسانہ نگار مصنف : عزیر احمد اشاعت: ۲۰۱۴ صفحات : ۱۷۶ قیمت : ۲۵۰ تقسیم کار: کتابی دنیا، ترکمان گیٹ ، دہلی ۔۶ مبصر: سلمان فیصل اردو افسانے کے معاصر منظر نامے پر سرسری نگاہ ڈالی جائے تو بے شمار افسانہ نگاروں کی ایک طویل فہرست نظر آتی ہے لیکن اس کے باوجود اس میں چند افسانہ...
  8. فلک شیر

    کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

    کتاب سے ہم متاثر ہوتے ہیں ، کم یا زیادہ۔ لیکن کچھ کتب ایسی ہوتی ہیں ، جو ہمیں بے حد متاثر کرتی ہیں اور ان کی چھاپ ہمارے اوپر مستقل کسی نہ کسی حد تک موجود رہتی ہے۔ یہاں آپ ایسی کتب سے متعلق مختصراََ بتائیے، تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ میں جن کتب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہوں، ان میں...
  9. الف نظامی

    انقلاب : چند تصانیف

    انقلاب کے موضوع پر چند تصانیف از ڈاکٹر طاہر القادری قرآنی فلسفہ انقلاب (جلد اول) قرآنی فلسفہ انقلاب (جلد دوم) نظام مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روایتی سیاست یا مصطفوی انقلاب ! پیغمبر انقلاب اور صحیفہ انقلاب سیرت النبی اور انقلابی جدوجہد سفر انقلاب قرآن اور سیرت نبوی کا نظریاتی و انقلابی...
  10. نبیل

    مطالعہ کتب فورم میں تھریڈ پریفکس کا استعمال

    السلام علیکم، یہ بات خوش آئند ہے کہ مطالعہ کتب فورم میں باقاعدگی سے زیرمطالعہ کتب پر تبصرہ جات اور ان کتابوں سے اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ اس فورم میں مراسلات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے لیے دستیاب تھریڈ پریفکسز کا استعمال کریں۔ فی الوقت مطالعہ کتب فورم میں ذیل کے سابقہ جات...
  11. نبیل

    آپ نے کونسی کتابیں خریدی ہیں؟

    السلام علیکم، آپ میں سے شاید کچھ دوست ایسے بھی ہوں گے جو میری طرح کتابیں خرید کر رکھ دیتے ہیں اور انہیں پڑھنے کی نوبت نہیں آتی ہے۔ میں یہاں ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں جس میں آپ اپنی کتابوں کی حالیہ خریداری کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ جب ان کے مطالعے کی نوبت آ جائے تو اس پر بات کرنے کے لیے علیحدہ...
  12. نبیل

    ایک کتاب اپنائیں

    ماخذ: بی بی سی اردو بلاگ برٹش لائبریری میں پندرہ کروڑ کتابیں اور مسودات ہیں جن میں سے لائبریری کے مطابق تقریباً بیس لاکھ کو فوری طور پر بچانے کی ضرورت ہے۔ لائبریری کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک جگہ پر شاید کتابیں محفوظ کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کے باوجود انہیں تمام کتابوں کو محفوظ کرنے...
  13. نبیل

    گنٹر گراس کی ذاتی ڈائری پر مبنی تازہ کتاب

    حوالہ: ڈوئچے ویلے اردو سائٹ نوبیل انعام یافتہ ممتاز جرمن ادیب گنٹرگراس کی تازہ ترین کتاب اُن کی اُس ڈائری کے مندرجات پر مشتمل ہے، جو اُنہوں نے تقریباً بیس سال پہلے جرمنی کے دوبارہ اتحاد کے دنوں میں تحریر کی تھی۔ بیس سال پہلے دیوارِ برلن کا انہدام جرمن تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت...
  14. نبیل

    سائیں سائیں کرتی لائبریری، نیشنل لائبریری آف پاکستان

    حوالہ : بی بی سی اردو ڈاٹ کام پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں کا دامن اور وزیراعظم سیکرٹیریٹ کی قربت، یہ ہے نیشنل لائبریری آف پاکستان کا محل وقوع۔ پاکستان کی اس جدید ترین لائبریری میں کوئی ڈیڑھ لاکھ کتب کاذخیرہ ہے۔ مطالعے کا ذوق رکھنے والوں کے لئے چار بڑے ہال ہیں جو بیک...
  15. نبیل

    چار سوگز کا سفر

    حوالہ: روزنامہ جنگ، 26 مارچ 2009 آج روزنامہ جنگ میں عطاءالحق قاسمی نے اپنے دوست مسعود علی خان کی کتاب "چار سو گز کا سفر" پر تبصرہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔
  16. نبیل

    متذبذب بنیاد پرست - محسن حامد کا ناول

    کچھ عرصہ قبل محسن حامد کا ناول The Reluctant Fundamentalist پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا جو مجھے بہت پسند بھی آیا تھا۔ آج بی بی سی اردو پر اسی ناول کے بارے میں تجزیہ بھی پڑھنے کو ملا۔ اقتباس: عظیم روسی ناول نگار دوستوئفسکی کے بعد واحد متکلم (فرسٹ پرسن) میں کامیابی سے مکمل کہانی بیان کر دینے کا...
  17. نبیل

    مطالعے کے بارے میں غلط بیانی

    حوالہ: ’مطالعے کے بارے میں جھوٹ بولا‘ بی بی سی اردو رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق جارج آرویل کا ناول ’نائنٹین ایٹی فور‘ اور لوئی ٹالسٹائی کا ’وار اینڈ پیس‘ دو ایسی کتابیں ہیں جن کے بارے میں لوگ دعویٰ تو کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ کتابیں پڑھ رکھی ہیں لیکن درحقیقت وہ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔...
Top