'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اے ضیاء الحق حسام الدین توئی
اے ضیاء الحق حسام الدین تم ہی ہو
کہ گزشت ازمہ بنورت مثنوی
جن سے مثنوی چاند پر سبقت لے گئی
❋❋❋
ہمت عالی تو اے مرتجے
تیری بلند ہمت اے امید دلانے والے
می کشد این را خدا داند کجا
اس کو کہاں تک لے جائے گی خدا ہی جانے
❋❋❋
گردن...
خالہ جھٹ پٹ (پہلی قسط)
بہتریں ، دل چسپ اور مرغوب ہے
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی خوب ہے
جلد بازی میں بہت مشہور ہیں
اور ذہانت سے یہ کوسوں دور ہیں
گر ملی ہے تیز رفتاری انھیں
بھولنے کی بھی ہے بیماری انھیں
دیکھ کر ان کو ہنسی جائے نکل
چائے پیتی ہیں تو منہ جاتا ہے جل
بے دلی سے یہ پکائیں روٹیاں
ساتھ دل کے...
تمام شعرائے کرام کی خدمت میں مؤدبانہ عرض ہے کہ کم از کم ایک ایک قصہ مثنوی کی شکل میں پیش کرکے اس دھاگے کو زینت بخشیں، اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ اردو ادب کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اس طفلِ مکتبِ اردو کی جانب سے جیسی تیسی ہوسکی ایک مثنوی حاضر ہے۔ پسند نہ آئے تو معذرت خواہ ہوں اور اگر پسند...
غالب کی ایک مثنوی 'قادر نامہ' ویب کی دنیا میں پہلی بار پیش کرنے کے بعد 'نسخۂ مہر' سے غالب کی ایک اور مثنوی لکھ رہا ہوں کہ یہ بھی ویب پر 'غیر مطبوعہ' ہے۔
تعارف
'پنج آہنگ' غالب کی فارسی نثر کی کتاب ہے اور پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں غالب نے القاب و آداب، لغاتِ فارسی، اشعارِ مکتوبی، تقاریظ اور...
یہ شاعری کس کی ہے یہ تو معلوم نہیں۔
لیکن میں نے اسے سنا تسلیم عارف کی آواز میں ہے۔
اگر تو یہ زمرہ اس کے لیے موضوع نہ ہو تو ناظمین خود اس کو کسی دوسرے زمرے میں منتقل کردیں۔
شکریہ
یہ مثنوی 'ہفتۂ شعر و ادب' 22 تا 28 جولائی 2009ء کے سلسلے کیلیے خاص طور پر منتخب کی گئی ہے۔
-----------
ویب کی دنیا میں غالب کے اردو کلام کا شاید ہی کوئی حصہ ہوگا جو موجود نہ ہو لیکن جو مثنوی میں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں وہ ویب کی دنیا میں پہلی بار پیش ہو رہی ہے، میرے لیے یہ سعادت تو ہے...
سب اراکینِ محفل کی خدمت میں اس خاکسار کا سلام۔
پچھلے سال، اردو محفل کی سالگرہ کے دنوں میں، ایک سلام، دو قطعوں اور ایک رباعی کی صورت میں پیش کیا تھا، اُس وقت کچھ احباب نے ذکر کیا کہ اردو محفل کے اراکین کا ذکر بھی ہونا چاہیئے۔
سو حاضر ہوں ایک نئے سلام کے ساتھ محفل کی سالگرہ کے موقعے پر، واضح...
ضبط کروں میں کب تک آہ اب - چل رے خامہ ! بسم اللہ اب
کر ٹک دل کا راز نہانی - ثبت جریدہ میری زبانی
یعنی ۔ میر اک خستہء غم تھا - سرتاپا اندہ و الم تھا
تاب و توان و شکیب و تحمل - رخصت اس سے ہو گئے بالکل
سینہ فگاری سامنے آئی - بیتابی نے طاقت پائی
خواب و خورش کا نام نہ آیا - ایک گھڑی...
مثنوی
ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی
لے کے دل سر رشتۂ آزادگی
خود بخود کچھ ہم سے کَنیانے لگا
اس قدر بگڑا کہ سر کھانے لگا
میں کہا، اے دل، ہوائے دلبراں!
بس کہ تیرے حق میں رکھتی ہے زیاں
بیچ میں ان کے نہ آنا زینہار
یہ نہیں ہیں گے کسی کے یارِ غار
گورے پنڈے پر نہ کر ان کے نظر
کھینچ لیتے ہیں یہ ڈورے...
کل محمد وارث صاحب کی وساطت سے ڈاکٹر عبدالغنی کی کتاب The Life and Works of Abdul Qadir Bedil موصول ہوئی۔
اس کے دو صفحات سکین کرکے یہاں لگا رہا ہوں۔
مثنوی بیدل کے بارے میں مرزا غالب کا شعر ، غالب کے قلم سے