ہے عکس ِروئے یار دلِ داغ دار میں
کچھ تیرگی نہیں ہے ہمارے مزار میں
کچھ ایسے محو ہو گئے اقرار ِیار میں
لطف انتظار کا نہ ملا انتظار میں
دوچند اس سے حسن پہ ان کو غرور ہے
جتنا نیاز و عجز ہے مجھ خاکسار میں
وہ پیاری پیاری شکل وہ اندازِ دل فریب
رہتا نہیں ہے دیکھ کے دل اختیار میں
ایسی بھری ہیں یار کے...
مولانا ابوالکلام آزاد 1888ء میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا سلسلہ نسب شیخ جمال الدین افغانی سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ ابو الکلام نے جدوجہد آزادی پر ایک کتاب انڈیا ونس فریڈم لکھی۔ اس کتاب میں مسٹر جناح اور مسلم لیگ...
آج یعنی گیارہ نومبر مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائش کا دن ہے۔ اسی کی مناسبت سے ملک نصر اللہ خان عزیز کی نظم ”امام الہند“ پیش خدمت ہے جو انہوں نے 1940 میں پنجاب کے ایک جلسے میں مولانا آزاد کی موجودگی میں پڑھی تھی۔
امام الہند
اے امامِ محترم! اے رہبر عالی مقام!
علم و تدبیر و سیاست ہیں ترے در کے...
بیاد ابوالکلام آزاد نور اللہ مرقدہ
دیدہ ورانِ دیں کا نشاں تھا ابوالکلام
ہندوستاں کی روحِ رواں تھا ابوالکلام
لذت کشانِ بادۂ ایثار زندہ باد
اس انجمن کا پیرِ مغاں تھا ابوالکلام
تھرا گئے تھے زلّہ ربایانِ سلطنت
معجز نگار و شعلہ بیاں تھا ابوالکلام
اس سر زمیں کے منبر و محراب ہیں گواہ
بتخانۂ وطن...
ابو سلمان شاہجہانپوری کی مرتب کردہ کتاب ’ارمغان آزاد‘ میں موجود مولانا آزاد رح کی خوبصورت نعت۔
نعت
موزوں کلام میں جو ثنائے نبی ہوئی
تو ابتد سے طبع رواں منتہی ہوئی
ہر بیت میں جو وصفِ پیمبر رقم کیے
کاشانۂ سخن میں بڑی روشنی ہوئی
ظلمت رہی نہ پر توِ حسنِ رسول سے
بیکار اے فلک شبِ مہتاب بھی ہوئی...
ڈاکٹرعبدالقدیر خان ایک باکمال انسان ہیں۔ سائنس اور خدمت ِ خلق کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعدآج کل کالم نگاری کر رہے ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے اپنے کالم میں کانگریس کے لیڈر مولانا ابوالکلام آزاد کی طرف سے آغا شورش کاشمیری کو دیاجانے والا ایک انٹرویو شائع کیا۔ اس انٹرویو میں...
امام الہند مولانا ابوالکلام محی الدین احمد آزاد کا عہد ہندوستان کی سیاسی تاریخ کا انتہائی نازک ترین عہد تھا اور اسی عہد کی "نازک مزاجیوں" کی وجہ سے مولانا کی مذہبی و علمی و ادبی حیثیت پس پردہ چلی گئی حالانکہ مولانا کو سولہ سترہ برس کی عمر ہی میں مولانا کہا جانا شروع ہو گیا تھا۔ خیر یہ مولانا کی...
صفحہ 56
جواب۔ "ہاں، یکم اور 15 جولائی 1921ء کو۔"
سوال۔ "کیا یہی سینکشن تمھیں ملا تھا؟"
جواب۔ "ہاں"
سوال۔ "کیا اسی کے ذریعہ سے تمھیں مولانا ابوالکلام آزاد کو گرفتار کرنے کے لیے حکم دیا گیا تھا؟"
جواب۔ "ہاں"
سوال۔ "کیا اس پر گورنمنٹ آف بنگال کے چیف سیکرٹری کا دستخط ثبت ہے؟"
جواب۔...