عید
(مومن خاں شوق)
بہارِ بے خزاں ہے عید کا دن
گُلوں کا کارواں ہے عید کا دن
مسرت رقص فرما ہر طرف ہے
نشاطِ جاوداں ہے عید کا دن
-----
روزِ روشن ، بہارِ صبح عید
روزہ داروں کو رحمتوں کی نوید
چاند کو ہم نے یوں بھی دیکھا ہے
چاند کی دید اپنے یار کی دید
-----
لبِ شیریں پہ مسرت کے ترانے آئے...