محفل کی سالگرہ

  1. نیرنگ خیال

    اٹھارہویں سالگرہ تعارف کروائیں۔۔۔!

    مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے۔ اور سب سے آسان کام دوسروں کا تعارف کروانا۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔۔۔ گھسی پٹی سی چند سطریں ہی تو گھسیٹنی ہے۔۔۔ کہ یہ ہمارے محترم جناب۔۔۔ چنداں آفتاب اور بغیر چندے کے ماہتاب۔۔۔ فلاں و فلاں ۔۔۔۔ لیجیے ہوگیا تعارف۔۔۔ تو...
  2. امین شارق

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ - حسب روایت ۔

    اردو محفل کی شان میں ایک کوشش اردو ادب کا اک روشن مینار یہ محفل شعراء کے لئے شجرِ سایہ دار یہ محفل ہے اہلِ ذوق کے لئے شاہکار یہ محفل اور اہلِ سخن کے لئے بہار یہ محفل غالب کی روح بھی بہت مسرور ہوگی آج ہے کر رہی شعراء یہاں تیار یہ محفل جب بھی اداس ہوتے ہیں آجاتے ہیں یہاں کر دیتی ہے طبیعت...
  3. محمد تابش صدیقی

    سولھویں سالگرہ عدم آباد میں منعقدہ جشنِ محفل کی روداد

    عدم آباد کی ایک بیٹھک میں اردو محفل فورم پر چند شعراء موجود ہیں۔ معلوم ہوا کہ محفل کی سالگرہ آ رہی ہے تو گپ شپ شروع ہو گئی۔ سب سے پہلے عبد الحمید عدمؔ جو ابھی کچھ ہی دیر پہلے عارضی معطلی سے واپس آئے تھے، چمک کر بولے: شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں عدمؔ...
  4. محمد تابش صدیقی

    سولھویں سالگرہ اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کی تیاریاں

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! ایک بار پھر اردو محفل فورم کی سالگرہ قریب آ پہنچی ہے۔ اپنے تخیل کے گھوڑوں کو اصطبل سے نکالیے، اور مختلف سمتوں میں دوڑا کر نئے نئے سلسلوں سے سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کو مزین کیجیے۔ یہ محفل محفلین سے ہے۔ آپ جو سلسلہ چاہیں، شروع کر سکتے ہیں۔ بس خیال رہے کہ کسی...
  5. جاسمن

    پندرہویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔۔

    سالگرہ کی تقریب کے لیے سب لوگ اپنی اپنی ذمہ داریاں لے لیں۔ 1:سجاوٹ 2:کھانے پینے کے انتظامات بشمول کیک 3: مہمانوں کے لیے دعوت نامے بنانا اور بانٹنا 4:مہمانوں کا استقبال 5:مہمانداری( سرونگ) اور کچھ رہتا ہو تو بتا دیں۔
  6. محمد تابش صدیقی

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی پلاننگ

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی لڑی کے ذریعے اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی تیاریوں کا تاخیر سے بے ضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا مگر دیر آید درست آید کی مصداق ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے کہ ہم بھرپور انداز سے اردو محفل کی...
  7. نیرنگ خیال

    چودہویں سالگرہ محفل فورم کی چودہویں سالگرہ کے موقعے پر تاخیری خطاب۔۔۔۔۔

    سب سے پہلے تو شکریہ فرقان۔۔۔ مجھے دعوت کلام کے لیے۔۔۔ اب ذرا شور کم کروا دیجیے۔۔۔ یہ سامنے کی قطار میں لوگوں سے کہیے آرام سے بیٹھیں۔ یہ پنکھوں کی آواز کم کروا دیں، یا پھر اس مائیک کا والیوم بڑھا دیں۔ بہرحال کچھ کیجیے۔ ہاں شروع کر تے ہیں۔۔۔ دھیرج دھیرج۔۔۔ السلام علیکم محفلین! مجھے یہ بتانے کی...
  8. محمد تابش صدیقی

    تیرہویں سالگرہ خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

    آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ مدیر کا کام تو خود گلے سننا اور حل کرنا ہوتا ہے۔ یہ کیسا مدیر ہے جو خود گلے کرنے پر آ گیا ہے؟ تو جناب خاطر جمع رکھیے، یہ کوئی سخت والے گلے نہیں، بلکہ کچھ امور کی جانب توجہ دلانا مقصود ہے۔ ایک شکوہ اپنی ادارت کے دور سے پہلے بھی اور اب بھی تواتر کے ساتھ سننے کو ملتا ہے...
  9. قرۃالعین اعوان

    تیرہویں سالگرہ کیسے چپ چاپ برستا ہے تصور تیرا

    بند شیشے ہیں ، دریچوں میں کھلے منظر ہیں سبز پیڑوں پہ،گھنی شاخوں پہ اور پھولوں پر کیسے چپ چاپ برستا ہے مسلسل پانی کتنی مخلوق ہے،ہنگامے ہیں، آوازیں ہیں پھر بھی احساس کی اک سطح پہ ہولے ہولے کیسے چپ چاپ برستا ہے تصور تیرا اردو محفل کی اس یادگار سالگرہ کے موقع پر لمحہ لمحہ مجھے وہ دن یاد آنے لگے جب...
  10. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تک بندی کا مشاعرہ 2018

    السلام علیکم، محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کا پہلا سلسلہ ہم ہی شروع کیے دیتے ہیں۔ تک بندوں کے مشاعرے میں باقاعدہ شاعر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ :) کرنا یہی ہے کہ آپ نے فورم کے ارکان سے متعلق شعر لکھنے/ تک بندی کرنی ہے۔ سب سے پہلے برادرم محمد تابش صدیقی کے لیے۔۔ تابش کہ ترا سخن ہے تریاق تریہا زنباق...
  11. غدیر زھرا

    گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

    السلام علیکم :) محفل کی سالگرہ ہو اور محفل میں رنگ بھرنے والے محفلین کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے. اس لڑی میں اشعار، گانوں کے بول یا اقتباسات وغیرہ محفلین کے نام کیے جا سکتے ہیں جو بھی مناسب سمجھیں :) آغاز ہم کیے دیتے ہیں :) سر تلمیذ مرحوم کے نام جان منجملۂ خاصانِ مے خانہ مجھے مدتوں رویا کریں...
  12. نبیل

    دسویں سالگرہ محفل فورم کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز دوستان محفل، السلام علیکم۔ آپ سب کو اور تمام اردو سے محبت رکھنے والوں کو اردو ویب اور اردو محفل فورم کی دسویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ گزشتہ دس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ ان دس سالوں میں اردو محفل فورم کی بدولت اردو کمپیوٹنگ کے کئی اہم سنگ میل بھی طے...
  13. ابن سعید

    نویں سالگرہ لائحہ عمل برائے سالگرہ نہم

    ابتدا کرتے ہیں اردو محفل کی نویں سالگرہ کی پیشگی مبارکباد سے اور پھر سالگرہ کے جشن کا لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔ سالگرہ کے جشن کی منصوبہ بندی اور نظم و ضبط سے لے کر شرکت تک ہر مرحلے میں تمام محفلین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ لہٰذا حسب توفیق بڑھ کر یہ ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس بات کا انتظار مت کریں...
  14. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.3.3 نسخے پر اپگریڈ

    آج اعلان کے مطابق چند گھنٹے قبل اردو محفل کو زین فورو کے تازہ ترین مستحکم نسخے 1.3.3 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ پچھلی اپگریڈ تقریباً چھ ماہ قبل عمل میں آئی تھی جو کہ زین فورو کے 1.2.4 نسخے پر کی گئی تھی۔ اس دوران ہم نے زین فورو کے چند نسخوں پر دانستہ اپگریڈ سے گریز برتا۔ لیکن اب محفل کی سالگرہ کی...
  15. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    بھئی وہ منظر بھی بڑا "حسرتناک" ہوتا ہے جب سارا دفتر یا گھر ایک ایک سے زائد گلاب جامن کھا رہا ہوتا ہے اور آپ بغیر چینی کے کڑوی چائے کے گھونٹ بھر رہے ہوتے ہیں اور ایک ایک گھونٹ کے ساتھ نہ جانے کتنے خون کے گھونٹ بھی بھرنے پڑتے ہیں :) خیر، اگر میری اور میرے جیسوں کو اللہ تعالیٰ نے اندرونی مٹھاس میں...
  16. محمد وارث

    ہفتہ ٔ شعر و ادب - خط کی کہانی مخطوطات کی زبانی از ڈاکٹر سید عبداللہ (ایک نادر مقالہ)

    السلام علیکم، ہفتۂ شعر و ادب کے سلسلے میں خطاطی پر ایک اور خوبصورت مضمون کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ ڈاکٹر سید عبداللہ کا نامِ نامی کسی تعارف کا محتاج نہیں، آپ نامور نقاد، مؤرخ اور استاد تھے، اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل بھی رہے، مولوی عبدالحق کے بعد شاید اردو کی ترویج اور ترقی کیلیے...
  17. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - خوش آمدید

  18. نبیل

    چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

    السلام علیکم، میرے ذہن میں محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کی مناسب سے ایک کھیل کا آئیڈیا آیا ہے کہ فورم کے ارکان کو ایک دوسرے کے بارے میں اشعار کہنے چاہییں۔ یہاں وزن کی پابندی نہیں ہے، البتہ اخلاق کی پابندی ضرور ہے۔ :) تو لیجیے، تک بندی کی ابتدا میں کرتا ہوں۔ عرض کیا ہے: اس محفل کے گوشے آباد...
  19. ماوراء

    چوتھی سالگرہ ووٹنگ: اردو محفل ایوارڈز 2009

    اردو محفل کے ایوارڈز ٢٠٠٩ کی ووٹنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ آپ کو پہلے بھی کہا جا چکا ہے کہ ایوارڈز کے اجراء کا مقصد اراکین کی حوصلہ افزائی ہے۔ جن لوگوں کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ان کی پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھ کر ہی نامزد کیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو نامزد نہیں کیا گیا، وہ زیادہ...
  20. ماوراء

    چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

    السلام علیکم ، 2009 ایوارڈز کی لسٹ پوسٹ کر رہی ہوں۔ لیکن یہ لسٹ حتمیٰ نہیں ہے۔ اگر آپ لوگ اس ایوارڈ لسٹ کو چھوٹا یا بڑا کرنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اپنی رائے دے دیں، کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ اور میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ محفل سب کی ہے۔۔اگر سالگرہ کا جشن منانا ہے تو سب کو مل جل کر کام...
Top