جاں نثار اختر کی ایک غزل پیش ِ خدمت ہے جس میں انہوں نے " نہ " کو دو حرفی باندھا ہے ..۔
اب شہر میں جینے کے بھی اسباب رہے نا
وہ آگ لگی ہے کہ بجھائے سے بجھے نا
تو مجھ کو کوئی راز لگے سر سے قدم تک
سوچوں کہ یہ کیا راز ہے کچھ راز کھلے نا
دیکھی ہے محبت بھی کبھی سنگ دلوں میں
ایسا نہیں پتھر پہ...
کامیابی ہمیشہ انکے قدم چومتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو سوکس اتار کر صابن سے پاؤں دھوتے ہیں۔۔۔۔!
تحریر: حافظ رحمانی
اپنی یادوں کو یہیں آگ لگاتے جاتے
یہ چڑھاوا شبِ فرقت پہ چڑھاتے جاتے
وہ جو آئے تھے بچانے مجھے خود ڈوب گئے
کاش کشتی کو کنارے سے لگاتے جاتے!
اشک آنکھوں میں چھپانے نہیں آتے مجھ کو
ورنہ خوش ہے کے میں ملتا تمھیں آتے جاتے
فاتحہ کے نہیں قائل تو کوئی بات نہیں
اک دیا ہی مرے مدفن پہ جلاتے جاتے
اپنے...
قابلِ احترام،صاحب استطاعت اور محفلِ اراکین و مجمع خوباں!
السلام علیکم!
اُمید ہے سبھی محفلِ اراکین صاحبِ مدبر و مفکر اس رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خیر و عافیت اور اللہ کی سلامتی میں ہونگے!
بے وقعت و شکستہ خاکسار کو عباس آزرکہتے ہیں۔ میرا تعلق الہ آباد۔پاکستان سے ہے۔
یونیورسٹی میں...
احباب کی خواہش پر اپنا تعارف پیش کرنے جا رہی ہوں۔
اصل نام فاطمہ ہے اور نوشین فلمی سوری قلمی نام ہے۔1996 کی پیداوار ہوں۔اور اس سال اگست کی تیس کو ماشاءاللہ سے پورے انیس برس کی ہو جاؤںگی۔تعلیمی قابلیت یہ کہ دسویں میں ہوں۔آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور آئےگا کہ ابھی تک دسویں میں؟شاید آپ مجھے نالائق...
دوستی جب سے دھیان میں آئی
چاشنی بھی بیان میں آئی
پیچھے چھوڑا ہے سب پرندوں کو
تیزی ایسی اڑان میں آئی
دل کے جلنے سے فائدہ ہوگا
خوشبو جیسے لوبان میں آئی
تیر لگتے ہیں اب نشانوں پر
لچک ایسی کمان میں آئی
شعر کہتا چلا گیا پھر میں
جب طبیعت ہیجان میں آئی
جب بھی لفظِ جفا کو دیکھا ہے
تیری...
شیشے کی صداؤں سے بندھا ایک سماں تھا
میں منتظر ِجنبشِ انگشتِ مغاں تھا
پیہم جو تبسم مرے چہرے سے عیاں تھا
وہ ہی دلِ صد چاک پہ اک کوہِ گراں تھا
نومیدئ عالم ہوئی مہمیز جنوں کو
اوپر سے مہر بان کفِ کوزہ گراں تھا
اسکندر و پرویز تو ویرانے میں گم تھے
پر تربتِ درویش پہ میلے کا سماں تھا
کی جس کے لیے...
خاکسار کی تک بندی پیش ہے ، اصلاح کا احسان فرمائیں۔
میں چپ رہا، میں کھو دوں گا
گر کچھ کہا، میں رو دوں گا
میں بوؤں گا، میں کاٹوں گا
تم کاٹو گے؟ میں بو دو ں گا
گر غلط کہوں،مجھے معاف کرو
بانٹو گےتم،میں جو دوں گا
تم کیا مانگو، میں یہ جانوں
تم اک کہو،میں دو دوں گا
خالد !طالب تم یا ظالم تم
تم جدھر...
مرزا اسد اللہ بیگ خان غالب کو گزرے ڈیڑھ صدی بیت چکی، تب اور اب کے تعلیمی معیار، نصاب اور ترجیحات میں زمین آسمان کا فرق ہے، آج جو مرتبہ انگریزی کو حاصل ہو چکا ہے وہ تب فارسی اور عربی کو تھا۔ اسلیے مجھ جیسے بیشتر تشنگانِ اردو ادب کو انہیں سمجھنے میں بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا ہی اچھا...
دھواں تھا چار سو اتنا کہ ہم بے انتہا روئے
فلک محو ِ تماشا تھا، نہ کیوں تحت الثریٰ روئے
عجب حدت مرے اطراف میں جلوہ فروزاں تھی
کہ میری خاک سے شعلے لپٹ کر بار ہا روئے
کسی پتھر کے سینے میں مری آواز یوں گونجے
کہ اِس کے دل کے خانوں میں چھپا ہر اژدھا روئے
سریرِحجت یزداں، زمیں پر کیا اُتر آیا ؟
اَنا...
السلام علیکم، بحیثیت ِ منتظم فیس بک صفحہ شاعری، مجھے ایسے اشعار درکار ہیں جن میں لفظ "شاعری" آتا ہو، نمونے کے چند اشعار میں شاملِ تحریر کیے دیتا ہوں۔ آپ کو بھی شمولیت کی دعوت ہے۔
زیاں تو وقت کا فکرِ معاش نے بھی کیا
جو بچ گئے تھے وہ پل 'شاعری' نےچھین لیے
اسکا ستم بھی عدل سے خالی نہیں ندیم
دل...
امت مسلمہ ایک عظیم محدث اور عالم دین سے محروم
دیوبند آن لائن ۲۹؍ اپریل ۲۰۱۳ء
مشہور محدث ومعروف عالم دین حضرت مولانا زین العابدین اعظمی کا ۲۸؍ اپریل ۲۰۱۳ء اتوار کو ان کے وطنِ مالوف پورہ معروف ضلع مئو میں اِنتقال ہوگیا۔ مولانا کی عمر پچاسی سال تھی۔ آپ ایک عرصہ سے جامعہ مظاہر علوم سہارن پور میں...
۔۔۔میرا تعارف
۔۔۔اردو محفل فورم پر میری تمام تحریرات
۔۔۔میری شاعری کا مجموعہ
۔۔۔میری لکھی ہوئی کہانیاں
۔۔۔میرے بنائے ہوئے دل چسپ کھیل
۔۔۔میرا پیش کردہ مزاحیہ مواد
۔۔۔دعائیں اور وظائف
۔۔۔مفید اور معلوماتی چیزیں
۔۔۔کیا آپ بھی شاعری سیکھنا چاہتے ہیں؟
براہ مہربانی اگر کسی بھی قسم کا تبصرہ...
بیٹھے بیٹھے ایک مطلع ذہن میں آیا، شاعری کی رو سے تبصرہ کیجیے گا، کس حد تک درست ہے، اور اس میں بہتری کی جائے تو کیا؟
شام ہوتے ہی جلنے لگتے ہیں
داغ دل کے، چراغ جیسے ہیں
میرا نام محمد اسامہ سرسری ہے، کراچی میں ایک ماہ نامہ ذوق وشوق کی مجلس ادارت میں ہوں، کچھ شاعری کا بھی شغف ہے، کچھ کلام الحمدللہ شائع بھی ہو چکا ہے۔ اردو محفل اچھی لگی، امید ہے خوب استفادہ ہو گا۔