محمد بلال اعظم

  1. شاہد شاہنواز

    یو ٹیوب پر ویڈیوز کا مشغلہ

    السلام علیکم ! ہمیں آج کل نیا شوق ہوا ہے یو ٹیوب پر ویڈیوز اَپ لوڈ کرنے کا۔ ہم نے اپنا یو ٹیوب چینل کچھ عرصہ (دو سال )پہلے کھولا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ ہماری ویڈیوز گنتی کے چند لوگوں نے دیکھی ہوں گی، لیکن جب ہم نے گزشتہ دنوں اسے کھولا تو ایک ایسی ویڈیو بھی تھی جس کے ویوز 2000 تک پہنچ چکے تھے۔...
  2. محب علوی

    متفرق پائتھون گپ شپ کارنر

    پائتھون کورس میں پچھلی دفعہ خوب گپ شپ ہوئی تھی اور سیکھنے سکھانے کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی بھرپور دور چلا تھا۔ ایک دیرینہ دوست اور پائتھون کورس کے پرانے ساتھی نیرنگ خیال کا گلہ بھی ہے کہ پائتھون کے پرانے دوستوں کو اس دفعہ بھلا دیا گیا۔ یہ دھاگہ انہیں یاد کرنے کی بھی ایک صورت ہے اور پرانے...
  3. مریم افتخار

    مبارکباد تُم جئیو ہزاروں سال!

    عرصۂ خواب کے پردے میں چھپا لگتا ہے وقت درویش کے حجرے کا دیا لگتا ہے اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے یہ زمانہ تو نہیں میرے لئے ربِ سحر! اِس زمانے میں تو ہر شخص خدا لگتا ہے میرے محترم اُستاد، پسندیدہ شاعر، عزیز ترین بھائی ، گراں قدر ہم مکتب اور مجھے اِس...
  4. رحمت فیروزی

    غزل: مری آنکھوں سے جانے کیوں

    مری آنکھوں سے جانے کیوں یہ ویرانی نہیں جاتی نظر کے سامنے دنیا ہے پہچانی نہیں جاتی بھری محفل میں تنہائی نصیب اپنا ازل سے ہے مجھے تنہا ہی رہنا ہے یہ دربانی نہیں جاتی ہزاروں اٹھتی ہیں لہریں مرے دل کے سمندر میں اماوس کی بھی راتوں میں جو تغیانی نہیں جاتی ازل سے پیٹ پر پتھر...
  5. محمد آصف

    تعارف سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو (جامع)

    سوشل میڈیاپر دلکش نستعلیق اردو: یہ دھاگہ صرف اس وجہ سے شروع کر رہاہوں کہ جو دوست واحباب انٹرنیٹ پر نووراد ہوں اور براؤزرز میں انسٹالیشن کے دوران الجھن محسوس کرتے ہوں ۔ان کے لیے آسانی ہو۔ درویش خراسانی صاحب کے پوسٹ میں سے نستعلیق اردو کے طریقہءِ کار کو بالکل آسان اور جامع انداز میں لکھا ہے۔ امید...
  6. محمد یعقوب آسی

    تعارف منیر انور (لیاقت پور) ۔ ایک صاحبِ طرز شاعر

    میرے عزیز دوست جناب منیر انور کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔ اردو اور پنجابی میں شعر کہتے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’روپ کا کندن‘‘ حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ انتساب وہ کہتی تھی ’’پاپا آپ تھک گئے ہوں گے میں آپ کو کہانی سناتی ہوں!‘‘ ’’روپ کا کندن‘‘ اسی محبت، اسی معصومیت، اسی چہکار، سمن منیر کے نام...
  7. محمد ابوبکر

    بلاگ کے سانچے میں تبدیلی میں مدد درکار ہے

    السلام علیکم پہلے تو آپ سے ایک شکوہ ہے کہ میں نے جب بھی کسی مسئلے کا تھریڈ بنایا ہے ریپلائی ندارد؟؟؟؟ چلیں خیر ان مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایک بلاگ بنایا ہے اس کا سانچہ یہاں سے لیا ہے اس میں مندرجہ دیل تبدیلیاں کرنی ہیں یہ نارمل پیج سائز سے بڑا ہے مطلب ویڈتھ زیادہ ہے وہ کم کرنی ہے فونٹ جمیل نوری...
  8. محمد ابوبکر

    مجھے بھی بلاگ بنانا ہے

    السلام علیکم مجھے بھی بلاگ بنانا ہے۔۔ میں نے کافی تھریڈ پڑھے ہیں لیکن سر سے کے چار فٹ اوپر سے ہی گزر گئے اب کوئی صاحب مجھے انگلی پکڑ کے چلنا سیکھائیں مہربانی ہو گی کیونکہ میں تھوڑا سلو لرنر ہوں نا
  9. حسیب نذیر گِل

    ایک دن محفلی مُنّے کےساتھ

    یہ ہمارے مُنّے کو کیا ہوا؟؟؟ منہ بنا کے بیٹھا ہے
  10. سید اِجلاؔل حسین

    برائے اصلاح: پت جھڑ کے زمانے ہیں، گمگشتہ ٹھکانے ہیں

    یہ میری ابتدائی غزلوں میں سے ایک ہے۔ آپ حضرات کی تنقید برائے اصلاح کا منتظر رہوں گا۔ سکریہ! غزل پت جھڑ کے زمانے ہیں، گم گشتہ ٹھکانے ہیں ہم ظلم کے ماروں کے، ہر گام فسانے ہیں کب یاد نہ آئے تم، کس لمحہ نہ روئے ہم تم تو نہ رہے اپنے، ہم اب بھی دوانے ہیں کانٹوں پہ چلے آتے، اک بار بلاتے تو کیا...
  11. امجد علی راجا

    بات جیسی بھی ہو بیگم کی اثر رکھتی ہے

    بات جیسی بھی ہو بیگم کی اثر رکھتی ہے کیونکہ منوانے کا وہ خوب ہنر رکھتی ہے کس سے ملتا ہوں، کہاں آتا کہاں جاتا ہوں صبح کی شام کی پل پل کی خبر رکھتی ہے میرے کپڑوں سے بتاتی ہے کہ میں کس سے ملا سونگھنے کا بھی وہ کچھ خاص ہنر رکھتی ہے نوٹ کتنے ہیں مری جیب میں، سکے کتنے ایکسرے جیسی وہ باریک نظر...
  12. سید اِجلاؔل حسین

    دل ہی دل میں کسے بلاتے ہو۔۔۔

    غزل دل ہی دل میں کسے بلاتے ہو کس قدر تنگ دلی دکھاتے ہو ہم تو ہیں منتظر کہ کب،کس دن ہم کو آواز تم لگاتے ہو کیا محبت اِسی کو کہتے ہیں کہ فراموش کرتے جاتے ہو کر لیا وعدۂِ وصال تو...
  13. سید اِجلاؔل حسین

    برائے تنقید و اصلاح: میری پہلی پابندِ بحر غزل از دسمبر 10، 2012

    غزل سخت کافر جناب تم نکلے کر کے الفت عذاب تم نکلے جو بھی دیکھے تھے خواب تم نکلے سب کو پرکھا جواب تم نکلے ہم سے وعدے کئے بہاروں کے اور سوکھے گلاب تم نکلے وحشتوں نے ہمیں کو گھیر لیا جب سے جاناں سراب تم نکلے تم سے نفرت نہ تھی نہ ہونی ہے کیسے مانیں خراب تم نکلے تم کو اک عمر پڑھ کے دیکھا...
  14. نعیم ملک

    کیا کوئی بتا سکتا ہے؟

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ درج ذیل اشعار کس شاعر کے ہیں۔۔۔ ستم تو یہ ہے کی وہ بھی نہ بن سکا اپنا قبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح اسی لئے میرے گیتوں میں سوز ہوتا ہے کہ کھوکھلا ہوں میں اندر سے بانسری کی طرح رہنمائی فرمائیے
  15. محسن وقار علی

    مبارکباد محفل کے "چھوٹے بھائی" یعنی کہ محمد بلال اعظم کو 5000 مراسلے مبارک ہوں۔

    تمام محفلین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد بلال اعظم کہ جنہیں خود کو "چھوٹا بھائی" کہلوانے کا بہت شوق ہے،شاعری کرتے ہیں اور محفل پر شاعری (خاص کر احمد فرازکی شاعری) کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے پانچ ہزار مراسلے مکمل کر لیے ہیں۔بہت بہت :congrats:ہوں "چھوٹے بھائی"۔ یہ لو پیارے سموسے کھاؤ۔
  16. اسد قریشی

    ایک نظم، "بارشوں کے موسم میں" برائے اصلاح

    "بارشوں کے موسم میں" سردیوں کی بارش میں بارشوں کے موسم میں جب شجر نہاتے ہیں پھول مسکراتے ہیں مُرغ چہچہاتے ہیں کھڑکیوں کے شیشوں پر بوندیں جب تھرکتی ہیں مل کے رقص کرتی ہیں چائے کی پیالی سے جب دھواں سا اُٹھتا ہے اک خیال پھر دل میں شکل سی بناتا ہے کوئی یاد آتا ہے جس کو یاد کر کے پھر دل اُداس ہوتا...
  17. اسد قریشی

    ایک وقت ہوتا ہے.....

    برف کے پگھلنے کا چاند کے نکلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے آہ کے مچلنے کا اور دل سنبھلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے کب سفر میں اُلفت کے منزلیں ملی کس کو، راحتیں ملی کس کو فیصلہ بدلنے کا، ساتھ ساتھ چلنے کا، ایک وقت ہوتا ہے عشق کی مرے دل میں آگ بُجھ گئی کب کی، صرف راکھ باقی ہے آگ کے بھڑکنے کا، راکھ میں بدلنے...
  18. اسد قریشی

    بر صلیبِ آرزو، رات، تنہائی، دیا!

    بر صلیبِ آرزو، رات، تنہائی، دیا! کر رہے تھے گفتگو، رات، تنہائی، دیا! درد کو فرصت نہ تھی، دیکھتے ہی رہ گئے آنکھ سے بہت لہو، رات، تنہائی، دیا! کام تھا مشکل مگر، عمر بھر کرتے رہے اک خراشِ دل رفو، رات، تنہائی، دیا! کس پہ میں کرتا یقیں، رہنما کرتا کسے ہو رہے میرے عدو، رات، تنہائی، دیا! گر...
  19. اسد قریشی

    ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے

    محمد بلال اعظم صاحب کی فرمائش پر جناب احمد فراز کی زمین میں کہی ایک غزل احباب کی نزر: عشق کلفت ہے نہ دریائے فسوں ہے یوں ہے ہجر وحشت نہ سکوں ہے، نہ جنوں ہے یوں ہے آنکھ میں آکے لَہو اب تو ٹھہر جاتا ہے ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا کھینچنا آہ کا بھی...
  20. اسد قریشی

    ہر رہگزر گردِسفر....اسد قریشی

    کرتا رہا شام و سحر، ہر رہگزر گردِسفر میرا یہی رختِ سفر، ہر رہگزر گردِسفر تجھ سے تھی اُمیدیں بہت، تب ہی کھِلایا زخمِ دل اے چارہ گر جاوں کدھر، ہر رہگزر گردِسفر تعبیر آنکھوں میں لئے صحرا بہ صحرا پھر چُکا تو ہی بتا اے خواب گر، ہر رہگزر گردِسفر تو جستجو کا راہبر، منزل سے تُجھ کو کام کیا منزل کو کر...
Top