وارداتِ قلب
محمد صدیق مسلم مالیگانوی
سب مجھے تکتے ہیں میرا دردِ پنہاں دیکھ کر
یعنی آنکھوں میں مری اشکوں کا طوفاں دیکھ کر
ہوتے ہوتے ہوگئے ہم اسقدر ایذا طلب
تلوے کھجلاتے ہیں اب خارِ مغیلاں دیکھ کر
یہ حیاتِ مختصر اور اس پہ اتنا ہے غرور
اس لئے روتی ہے شبنم گل کو خنداںدیکھ کر
المدد...