کبھی جھگڑہ، کبھی غصہ، روایت توڑ دی ہم نے
اسے ملتے نہیں ہیں اب محبت چھوڑ دی ہم نے
طبیعت اب ہے یوں اپنی کہ سب چپ چاپ سنتا ہوں
مسلسل بحث کرنے کی وہ عادت چھوڑ دی ہم نے
گیا بچپن، گئے وہ دن کہ جب ہم کُھل کے ہنستے تھے
مسلسل حادثوں سے اب شرارت چھوڑ دی ہم نے
یہاں کہتا کوئی کچھ ہے، عمل ہوتا کوئی کچھ ہے...
الف عین ، خلیل الرحمن
الف عین ، محمد عباداللہ
الف عین ، محمد یعقوب آسی ، محمدخلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع
محمد احسن سمیع؛ راحل
محمدخلیلالحمٰنمحمد عبدالرؤوف
محمد یعقوب آسی
محمل ابراہیم
بارش آئی
بچوں کے لیے ایک نظم از محمد خلیل الرحمٰن
بادل گرجا بارش آئی ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ
ہم بچوں نے دھوم مچائی تھپ، تھپ، تھپ، تھپ، تھپ
تیز ہوئی جب بارش، برسی چھم، چھم، چھم، چھم، چھم
کھیلے اور آنگن میں نہائے سب بچے اور ہم
بادل ٹوٹ کے برسے، نالے بہنے لگے بھل ، بھل
سڑکیں، گلیاں اور میدان بھی...
السلام علیکم اساتذہ صاحبان۔ ایک غزل پیشِ خدمت ہے، اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ (میری بیٹی ہانگ کانگ میں پڑھ رہی ہے مگر کرونا کی وجہ سے چین کا ویزہ نہیں مل رہا تو ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ یہی مضمون ہے)
الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن
اِک یہی کاروبار ہی ہے فقط
بس ترا...
معرب اور مبنی
محمد خلیل الرحمٰن
عربی کے جو الفاظ ہیں دو قسم پہ ہیں سب
عامل کے بدلنے سے جو بدلے وہی معرب
بدلے نہ کسی حال میں، کہلائے وہ مبنی
اس چھوٹے سے نکتے پہ ہوئی نحو مرتب
فخر اس ہنر میں کب سے کمال رکھتا ہے
آنکھ میں نیند نہیں، خواب پال رکھتا ہے
ہم نے چاہا ہے انہیں ، ان کو اس سے کیا مطلب
وہ تو باتوں سے ہمیں خوب ٹال رکھتا ہے
کس طرح دردِ دل چہرے سے عیاں ہو تیرا
کہ تُو غم میں بھی تبسم بحال رکھتا ہے
ایک فرقہ ہے مکمل ہمارے یاروں کا
جان سے بڑھ کے ہمارا خیال رکھتا ہے...
گنتر گراس کو خراجعقیدت پیش کرنے کے لیے ہم نے ان کی نظم کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ محفلین سے درخواست ہے کہ توجہ سے پڑھیں اور اپنی قیمتی رائے سے ضرور مطلع فرمائیں۔
کیا کہا جائے
شاعر گنتر گراس۔ ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن
آج میں لب کھول کر یہ برملا کیوں نہ کہوں
یہ جو اب ہے،
جو ابھی تک ہوچکاہے...