ہیں راہِ منقبت میں ہزاروں ہی پیچ و خم
اے راہوارِ طبع سنبھل کر قدم قدم
ہو داستاں حسینؓ کی کس طرح سے رقم
دل بھی لہو لہو ہے قلم کا بھی سر قلم
ملتی نہیں نظیر وہ ٹوٹا ہے کوہِ غم
حیدرؓ کے نورِ عین پہ اللہ رے ستم
وہ فاطمہؓ کے لعل وہ سبطِ شہِ امم
لختِ جگر علی کے وہ اللہ کی قسم
جاہ و جلال...
توصیفِ نبیؐ کا مجھے مقدور نہیں ہے
چپ سادھ لوں یہ بھی مجھے منظور نہیں ہے
وہ دین و شریعت ہو کہ اخلاق و محاسن
کس پہلو سے آقا مرا مشہور نہیں ہے
ہے نامِ مبارک سے ہی ظاہر تری عظمت
اس نام میں اک حرف بھی مکسور نہیں ہے
عقبیٰ میں ہے وہ باعثِ خسران و ندامت
محفل میں اگر آپ کا مذکور نہیں ہے
صہبائے محبت...