محمد کا حُسن و جمال اللہ اللہ
وہ اک پیکرِ بے مثال اللہ اللہ
نہ اُن سے کوئی خوبرو دو جہاں میں
نہ اُن سا کوئی خوش خصال اللہ اللہ
خدا کا ہوا اور مہماں نہ کوئی
یہ عظمت یہ رُتبہ کمال اللہ اللہ
ہے زیرِ نگیں سطوتِ ہر دو عالم
مُحمد کا رُعب و جلال اللہ اللہ
بُتانِ عرب پہ ہوا طاری لرزہ
اذاں...
مقدر کو مرے بخشی گئی رحمت کی تابانی
مرے حصے میں آئی ہے محمد کی ثنا خوانی
محبت سرورِ کونین کی جس دل کا حاصل ہو
اُسے ہو گی نہ روزِ حشرکوئی بھی پریشانی
زمانہ تا ابد جُھکتا رہے کا ان کے قدموں میں
جنہیں حاصل ہوئی ہے والئِ بطحا کی دربانی
عرب کی عظمتیں اللہ اکبر آپ کے دم سے
ہوئی صحرا نشینوں کے...