میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے منائیں
ماہِ ربیع الاول کے آتے ہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کرنے شروع ہو جاتے ہیں گلی محلے بازار شاہرائیں اور مساجد دولہن کی طرح سجائی جاتی ہیں . مساجد میں کلام پاک کی قرات اور نعتوں کی بہار سی آ جاتی ہے سرکاری و غیر سرکاری...
حصار
ممتاز بلڈنگ سے صدر جانے والی مزدا وین سواریوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی زن و مرد کے لیے کوئی مخصوص سیٹوں کا انتظام نہ ہونے کے باعث جہاں کسی کو جگہ ملتی وہ وہی بیٹھ جاتا یا کھڑا ہو جاتا.میں مزدے کی وسطی سیٹ پربیٹھا تھا جہاں پاس ہی ایک خاتون بچہ اٹھائے ایک ہاتھ سے ستونی راڈ پکڑے کھڑی تھی.کبھی...
خاکسار کی تک بندی پیش ہے ، اصلاح کا احسان فرمائیں۔
میں چپ رہا، میں کھو دوں گا
گر کچھ کہا، میں رو دوں گا
میں بوؤں گا، میں کاٹوں گا
تم کاٹو گے؟ میں بو دو ں گا
گر غلط کہوں،مجھے معاف کرو
بانٹو گےتم،میں جو دوں گا
تم کیا مانگو، میں یہ جانوں
تم اک کہو،میں دو دوں گا
خالد !طالب تم یا ظالم تم
تم جدھر...
نئی دہلی (علم اللہ اصلاحی) دور حاضر میں علم اطلاعاتی ٹیکنولوجی سے اثر انداز ہوا ہے۔ اور دنیا کی بیشتر زبانیں اس کے زیر اثر آ چکی ہیں۔ اس کے مد نظر سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنولوجی (سی آئی ٹی) اور شعبہ اردو کے اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک ایکسٹینشن لیکچر منعقد کیا گیا۔
مہمان خصوصی سعود عالم...
لب پہ کانٹوں کے ہے فریادو فغاں تیرے بعد
کوئی آیا ہی نہیں آبلہ پا تیرے بعد
اب نہ وہ رنگِ جبیں ہے نہ بہارِ عارض
لالہ رویوں کا عجب حال ہوا تیرے بعد
چند سوکھے ہوئے پتے ہیں چمن میں رقصاں
ہائے بے گانگئ آب وہواتیرے بعد
منہ دھلاتی نہیں غنچوں کا عروس شبنم
گرد آلود ہے کلیوں کی قبا تیرے بعد
آدمیت شکنی...
وُضو کرتے وقت کلی کرنے میں پانچ سنتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔ تثلیث: یعنی تین مرتبہ کلی کرنا (بحر صفحہ: 21، جلد1)
2۔ ترتیب: یعنی پہلے کلی کرنا بعد میں ناک میں پانی ڈالنا، اس ترتیب کو ملحوظ رکھنا یعنی اس ترتیب کا خیال رکھنا۔
3۔ تجدیدالماء: یعنی کلی کرنے کے لیے ہر مرتبہ نیا پانی لینا۔
4۔ دائیں...
سات سَمَنْدَرْ (ہ) اِسم مُذکّر۱۔ مجازاً دُنیا کے کُل بحرِ اعظم۔ کیونکہ اِس کا ماخذعربی تحقیقات کے موافق سبعۃ البحر معلوم ہوتا ہے جو قرآن شریف میں آیا ہے۔ اور وہاں وہ ساتوں سمندر مراد ہیں جو عرب کے اِردگِرد یا دُور و نزدیک واقع ہیں۔ جیسے:
۱۔بحیرہ ٔشام۲،۔ بحیرہ ٔ قلزم۳،۔ بحرِ عرب ۴،۔ بحرِ ہند، ۵۔...
امت مسلمہ ایک عظیم محدث اور عالم دین سے محروم
دیوبند آن لائن ۲۹؍ اپریل ۲۰۱۳ء
مشہور محدث ومعروف عالم دین حضرت مولانا زین العابدین اعظمی کا ۲۸؍ اپریل ۲۰۱۳ء اتوار کو ان کے وطنِ مالوف پورہ معروف ضلع مئو میں اِنتقال ہوگیا۔ مولانا کی عمر پچاسی سال تھی۔ آپ ایک عرصہ سے جامعہ مظاہر علوم سہارن پور میں...
جب مولانا شبلی نعمانی الہ آباد آئے اور حضرت اکبر الہ آبادی کو ان کے ورودِمسعود کی خبر پہنچی۔
آپ نے مولانا کی دعوت کی اورقلم برداشتہ یہ اشعار لکھ کر مولانا کی خدمت میں روانہ کیے۔
آتا نہیں مجھ کو قبلہ قبلی ۔۔۔۔۔بس صاف یہ ہے کہ بھائی شبلی
تکلیف اٹھائو آج کی رات ۔۔۔۔کھانا یہیں کھائو آج کی رات...
مؤمن ،مؤمن کاآئینہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیمعَنْ أَنَس رضي الله عنه قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي الله عليه وسلم:''المُؤْمِنُ مِرْآةُ المُؤْمِنِ'' (معجم الأوسط للطبراني:٢/٣٢٥،الصحيحةرقم٩٢٦).
خادم رسول أنس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اَللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''مؤمن مؤمن...
صفات کے تعین کے اصول
اللہ کی صفات کو متعین کرتے وقت مندرجہ ذیل اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔
۱۔ پہلا اصول یہ ہے کہ اللہ کا کوئی بھی نام یا صفت اپنی نوعیت کے اعتبار سے اچھی ہونی لازمی ہے اور کوئی بھی بری صفت کو اللہ سے منسوب کرنا اللہ کی ذات کے لئے عیب ہے جو ممکن نہیں۔ یہی حقیقت سورۂ اعراف میں...
اسلامی مقصد حیات
اگر بنظر غائر جائزہ لیا جائے تو پتاچلتا ہے کہ کائنات ہستی اور اس کا ایک ایک وجود بلا شک و شبہ با مقصد تخلیق کیا گیاہے ۔ موجودات عالم کاکوئی ذرہ ایسا نہیں جس کی پیدائش عبث اور بے مقصد ہو۔ خود قرآن حکیم اس حقیقت کی شہادت یوں دیتا ہے :
وہ جو اٹھتے ،بیٹھتے اور لیٹتے (ہر حال میں...
تزکیہ نفس کے لیے جن اعمال کاہونا اور نہ ہونا لازمی ہے یہاں پر ان سے متعلق ضروری معلومات حاصل کریں گے۔
اعمال دو قسم کے ہیں۔(۱) سلبی اعمال (۲) جلبی اعمال
سلبی اعمال
سلب کسی چیز کے دور کرنے کو کہتے ہیں۔ اس سے اخلاق رذیلہ جیسے دنیا کی محبت، ریاء ،تکبر ، حسد ،کینہ ،بغض، بے صبری ،ناشکری و غیرہ سے...
اِک میں ہی نہیں اُس پر قربان زمانہ ہے
جو رَبِّ دو عالم کا محبوب یگانہ ہے
کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے
زہرہ کا وہ بابا ہے سبطَین کا نانا ہے
اُس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں
جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے
عزت سے نہ مر جائیں کیوں نامِ محمد پر
ہم نے کسی دن یوں بھی دُنیا سے...