محمود احمد سرو سہارنپوری

  1. الف نظامی

    راہوں میں تری طُور کے آثار ملے ہیں

    راہوں میں تری طُور کے آثار ملے ہیں ذروں کے جگر مطلع انوار ملے ہیں تاروں میں ترے حسنِ تبسم کی ضیاء‌ ہے پھولوں کی مہک میں ترے آثار ملے ہیں معراج کی شب سرحدِ امکاں سے بھی آگے نقشِ قدمِ احمد مختار ملے ہیں جو ذات الہی کی تجلی سے نہ جھپکے ہاں آپ کو وہ دیدہ بیدار ملے ہیں جو دل کہ تیرے پیار کی لذت...
  2. الف نظامی

    جہاں کہیں بھی اجالا دکھائی دیتا ہے!

    جہاں کہیں بھی اجالا دکھائی دیتا ہے تمہارا نقشِ کفِ پا دکھائی دیتا ہے یہ سارا عالم امکاں تمہارے سامنے ہے تمہیں کہو کوئی تم سا دکھائی دیتا ہے عروج سرحد روح الامیں سے بھی آگے براق آپ کا بڑھتا دکھائی دیتا ہے فرازِ عرش پہ ایوانِ ذاتِ وحدت میں تمہارے نور کا ہالہ دکھائی دیتا ہے جہاں پہ ممکن و امکاں...
  3. الف نظامی

    سلام بحضور امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

    سلام اس پر نبوت نے جسے صدیق فرمایا شرف جس نے یہاں معراج کی تصدیق کا پایا سلام اس پر کہ جس نے سبقتِ ایماں بھی پائی ہے اس عزت کے لیے تقدیر جس کو چن کے لائی ہے سلام اس پر جو اک تاریخ ہے حسنِ عزیمت کی سلام اس پر جو اک تابندہ سیرت ہے حمیت کی سلام اس پر جو افضل ہے نبی کے جاں نثاروں میں کہ جیسے...
  4. الف نظامی

    سلام بحضور امیر المومنین سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ

    سلام اس پر کہ کعبہ میں ولادت کا شرف پایا جو بچپن ہی سے آغوشِ محمدﷺ میں چلا آیا سلام اس پر جو شہزادہ ہے "یوم ذوالعشیرہ کا" وہی اس وقت سارے پتھروں میں ایک ہیرا تھا شبِ ہجرت نبی کے پاک بستر پر وہ سویا تھا نبی کا عشق جس نے اپنی رگ رگ میں سمویا تھا وہی خیبر میں جو زورِ ید اللہی کا مظہر ہے مقابل جس...
  5. الف نظامی

    تاسف حکیم سید محمود احمد سرو سہارنپوری کا سانحہ ارتحال

    نامور عالم دین ، جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے سابق رکن، تحریک اسلامی کے سابق امیر، ادیب ،شاعر اور طبیب حکیم سید محمود احمد سروسہارنپوری راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ حکیم صاحب طویل عرصے تک جماعت اسلامی سے وابستہ رہے لیکن جماعت اسلامی سے اختلافات کے بعد انہوں نے 1994ءمیں تحریک اسلامی قائم کی جس کے...
  6. الف نظامی

    الصبح بدا من طلعتہ از امام شرف الدین بوصیری

    الصبح بدا من طلعتہ از امام شرف الدین بوصیری رحمۃ اللہ علیہ منظوم ترجمہ از سید محمود احمد سرو سہارنپوری الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ والليلُ دجا من وفرتہ سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے فاقَ الرُّسلا فضلاً وعلا اَھْدَى السُّبُلاَ...
  7. الف نظامی

    صبا خیال سے رکھنا قدم مدینے میں --- سید محمود احمد سرو سہارنپوری

    صبا خیال سے رکھنا قدم مدینے میں ہے ذرہ ذرہ چراغِ حرم مدینے میں ہوا میں آپ کی خوشبو ، فضا میں آپ کا رنگ جہانِ عشق کا بیت الحرم مدینے میں ہے قُربِ ساقی کوثر کی سلسبیل رواں مہک رہی ہے فضائے ارم مدینے میں ڈگر ڈگر میں پھرے ہیں ، نگر نگر دیکھا نشاطِ روح کو ساماں بہم مدینے میں یہ زخمِ دل تو وہیں جا...
  8. الف نظامی

    مری تشنہ لبی کی خیر ، ہوگا لُطفِ عام ان کا --- سید محمود احمد سرو سہارنپوری

    مری تشنہ لبی کی خیر ، ہوگا لُطفِ عام ان کا کہ بزم ان کی، شراب ان کی ، صراحی ان کی ، جام ان کا حرم سے لامکاں تک اُن کے نقشِ پا چمکتے ہیں کہ ہے کونین پر سایہ فگن حُسنِ خرام ان کا زمانے نے ہزاروں ٹھوکروں کے بعد سمجھا ہے علاجِ ظلمت ایام ہے بے شک نظام ان کا جنہیں طیبہ کے جنت زار میں بسنا میسر...
  9. الف نظامی

    وہ کون سی منزل تھی , کل رات جہاں میں تھا -- سید محمود احمد سرو سہارنپوری

    وہ کون سی منزل تھی کل رات جہاں میں تھا ہر چیز ہی بسمل تھی ، کل رات جہاں میں تھا کس شان کی محفل تھی ، کل رات جہاں میں تھا کونین کا حاصل تھی ، کل رات جہاں میں تھا ذروں کی جبینوں پر تاروں کا گماں گرا ہر شے مہِ کامل تھی ، کل رات جہاں میں تھا اک دیدہ حیراں تھا ، ہر عضوِ بدن اپنا کیا چیز مقابل تھی...
Top