محرم الحرام

  1. W

    برائے تنقید و اصلاح

    جناب علی اصغر صحرا کو کیا جس نے تبسم سے گلستاں آغوش میں وہ پھول اٹھا لائے تھے ذیشاں چہرہ وہ حسیں پیاس کی شدت سے تھا ویراں اٹھتا تھا لبِ خشک سے ہر قلب میں ہیجاں لشکر میں کوئی ایک بھی دل تھا نہ مہرباں کیا سوچتے؟ سینے تھے فقط روح کے زنداں اک تیر نے اُس گل کو کیا خون میں غلطاں اس طرح وہ...
  2. عبدالقدیر 786

    دس محرم الحرام کو کیا کرنا چاھئیے ؟

    اسلام زندہ ہوتاہے ہر کربلا کے بعد دس محرم کو مغرب سے پہلے نہالینا چاھئیے ساری دنیا کے پانی میں آبِ زم زم ملاہوتا ہے۔ دس محرم والے دن اپنے دسترخوان کو وسیع کردینا چاھئیے کہ جو دس محرم میں اپنے گھر والوں کے لئے دسترخوان کو وسیع کرتا ہے تو اللہ تعالٰی پورے سال اُس کے دسترخوان میں برکت عطا فرماتا ہے۔
  3. W

    برائے تنقید و اصلاح

    محرم 13 ستمبر 2018 تلاطم اشک کا آنکھوں میں پھر برپا ہوا ہے وہی صدیوں پرانا رنج پھر تازہ ہوا ہے لگے تھے قفل جو دل پر وہ اب کھلنے لگے ہیں گھٹن کا دور اب جا کر کہیں پورا ہوا ہے رواں ہے آنسوؤں کا سیل آنکھوں سے مسلسل یہ کیسا غم ہے جس سے دردِ دل اچھا ہوا ہے اے ماہِ اشک استقبال کو حاضر ہوا...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::تا حشر ہوگئی وہ عبادت حُسیؑن کی ::::::Shafiq Khalish

    سلام تا حشر ہوگئی وہ عبادت حُسیؑن کی بے مثل راہ ِ حق میں شہادت حُسیؑن کی برکت غمِ حُسیؑن میں روزافزوں یوُں نہیں مقصد سے کی خُدا نے وِلادت حُسیؑن کی تقلِید پروَرِش میں تھی ماؤں کی کُچھ نہ کم آئی کہاں کسی میں سعادت حُسیؑن کی عباسؑ جاں نِثار، نہ آئے َپلٹ کے جب! ناناؐ نے غم میں کی تھی عیادت...
  5. عبدالقدیر 786

    محرم الحرام کے دن کی بڑی فضیلت ہے آج میں آپ لوگوں کے ساتھ ساڑھے آٹھ بجے لائیو ہونگا اِس لنک پر صبح

  6. حسن محمود جماعتی

    حفیظ تائب شبّیرِ نامدار پہ لاکھوں سلام ہوں

    شبّیرِ نامدار پہ لاکھوں سلام ہو شایانِ ذوالفقار پہ لاکھوں سلام ہو جِس دوش پر نجاتِ دو عالم کا بار ہے اُس دوش کے سوار پہ لاکھوں سلام ہو گُلہائے دیں کو رنگ ملا جس کے خون سے اُس نازشِ بہار پہ لاکھوں سلام ہو شامل رہا جو سبطِ پیمبر کی فوج میں ہر اُس وفا شعار پہ لاکھوں سلام ہو بیمار پر سلام ،...
  7. طارق شاہ

    فیض فیض احمد فیض ::::: رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بَلا ہے ::::: Faiz Ahmad Faiz

    مرثیۂ امامؑ رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بَلا ہے ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے مُشفِق ہے تو اِک دِل کے دھڑکنے کی صدا ہے تنہائی کی، غُربت کی، پریشانی کی شب ہے ! یہ خانۂ شبّیر کی وِیرانی کی شب ہے دُشمن کی سپہ خواب میں‌ مدہوش پڑی تھی پَل بھر کو کسی کی...
  8. حسن محمود جماعتی

    مرے حسین تجھے سلام::: حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام

    جن کا جھولا فرشتے جھلاتے رہے لوریاں دے کے نوری سلاتے رہے جن پہ سفّاک خنجر چلاتے رہے جن کو کاندھوں پہ آقابٹھاتے رہے اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کر لیا نوش جس نے شہادت کا جام جس کا نانا دو عالم کا مختار ہے جو جوانانِ جنّت کے سردار ہے جس کا سر دشت میں زیرِ تلوار ہے جو سراپائے محبوبِ غفّار...
  9. رانا

    اقتباسات حضرت امام حسینؓ کی قربانی

    حضرت مصلح موعود نے 14جنوری 1929 کو لاہور میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ‘‘ دوسری بات قرآن پر عمل کرنے والوں کے متعلق یہ بیان کی کہ ۔۔۔ جس مقصد کو لے کر وہ کھڑے ہوں گے، اسے ضرور پالیں گے۔ ’مفلحون‘ کے یہ معنی نہیں کہ بڑے بن جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ قرار دے کر اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم تو دیکھتے ہیں۔...
  10. رانا

    وہ حسین ابن علی

    محرم الحرام کی مناسبت سے ایک نظم شئیر کررہا ہوں۔ اس نظم کو آڈیو ایم پی تھری فائل میں بھی اس لنک سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب کا لنک: http://www.youtube.com/watch?v=giR2JMEpOPU
  11. عبدالرزاق قادری

    ہنگامی صورت حال کے رابطہ نمبرز اور فون پر پابندی

    بشکریہ: نوائے وقت http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2012-11-24/page-3 عوام کے ٹیکس سے ان ہی کے سر پر دو طرفہ جوتے برسانے کا عمل ملاحظہ ہو۔ محکمہ داخلہ حکومتِ پنجاب یہ فرمائے کہ کال کس آلے سے کی جائے آپ کو مطلع کرنے کے لیے
  12. نگار ف

    قرآن اور امام حسين علیہ السلام

    اگر قرآن سيد الکلام ہے (1) تو امام حسين سيد الشہداء ہيں (2) ہم قرآن کے سلسلے ميں پڑھتے ہيں، ''ميزان القسط'' (3) تو امام حسين فرماتے ہيں،''امرت بالقسط'' (4) اگر قرآن پروردگار عالم کا موعظہ ہے،''موعظة من ربکم''(5) تو امام حسين نے روز عاشورا فرمايا ''لا تعجلوا حتيٰ اعظکم بالحق'' (6) (جلدي نہ کرو...
  13. مغزل

    حسین تجھ پہ کہیں کیا سلام ، ہم جیسے ----------- حسین ابنِ‌حیدر سلام علیکم

    حسین ابنِ‌حیدر سلام علیکم شہ کو نظر پڑا علی اکبر کا راہوار چلائے اے ’’عقاب‘‘ کدھر ہے ترا سوار ؟ (انیس) وقتِ ذبح حسین سر پر کھڑے تھے بوتراب زیرِ خنجر چاند تھا، بالائے خنجر آفتاب (انیس) حسین تجھ پہ کہیں کیا سلام ، ہم جیسے کہ تو عظیم ہے ، بے ننگ و نام ہم جیسے (فراز) حسین رضی...
Top