محشر

  1. طارق شاہ

    محشرؔبدایونی ::::::گر ضربِ مخالفت نہ ہوگی::::::Mehshar Badayuni

    غزل محشرؔ بدایونی گر ضربِ مخالفت نہ ہوگی زندہ کبھی شخصیّت نہ ہوگی بے راہ رَوی کی راہ چلیے کوئی بھی مزاحمت نہ ہوگی کی نقلِ رسُوم بھی تو ہم سے بس نقلِ منافقت نہ ہوگی بے سوچے ندائے حق نہیں دی واقف تھے، کہ خیریت نہ ہوگی اب چاہے یہ دِن بھی رات بن جائیں! ظُلمت سے مصالحت نہ ہوگی جو شہر کی زَمِیں...
  2. طارق شاہ

    محشر بدایونی :::::چمن دہل گیا موسم پہ کچھ اثر بھی نہ تھا :::::Mehshar Badayuni

    غزل چمن دہل گیا موسم پہ کچھ اثر بھی نہ تھا کٹے وہ شاخ سے، جن کو شعورِ پر بھی نہ تھا نمودِ ضُو کو ہی، گر زندگی کہا جائے ! تو بے چراغ تو بستی میں ایک گھر بھی نہ تھا یہ قافلے تو یہیں منسلک ہُوئے ہم سے چلے تھے موج میں، تو ایک ہمسفر بھی نہ تھا سوادِ شہر سے ہم دشت میں بھی ہو آئے سلامتی کا...
  3. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی :::: ہمارے ہاتھ تھے سُورج نئے جہانوں کے::::: Mehshar Badayuni

    غزل ہمارے ہاتھ تھے سُورج نئے جہانوں کے سو اب زمِینوں کے ہم ہیں، نہ آسمانوں کے ہزار گِرد لگا لیں قد آور آئینے حَسب نَسب بھی تو ہوتے ہیں خاندانوں کے حرُوف بِیں تو سبھی ہیں، مگر کِسے یہ شعوُر کِتاب پڑھتی ہے چہرے، کِتاب خوانوں کے یہ کیا ضرُور کہ ناموں کے ہم مِزاج ہوں لوگ بہار اور خِزاں نام...
  4. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی :::: نشہ ہے، جہل ہے، شر ہے، اِجارہ داری ہے::::: Mehshar Badayuni

    غزل نشہ ہے، جہل ہے، شر ہے، اِجارہ داری ہے ہماری جنگ، کئی مورچوں پہ جاری ہے سَمیٹ رکّھا ہے جس نے تعیش دُنیا کے سُکونِ دِل کا تو ، وہ شخص بھی بِھکاری ہے یہ پُوچھنے کا تو حق ہے سب اہلِ خِدمت کو! ہمارے دُکھ ہیں، خوشی کیوں نہیں ہماری ہے اُس اِنتظار کا اب موت تو نہیں ہے جواز جس اِنتظار میں، اِک...
  5. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی :::: تاب لب حوصلہ وروں سے گئی::::: Mehshar Badayuni

    غزل تابِ لب حوصلہ وَروں سے گئی خُوئے پُرسِش بھی، خود سروں سے گئی کب سے لو تھی شُعاع ِ مہر اُترے آخر اِک جُوئے خُوں سروں سے گئی بنی ایذا ہی چارۂ ایذا زخم کی آگ نشتروں سے گئی شرمِ مِنقار، تشنگی کیا تھی تشنگی وہ تھی جو پروں سے گئی چھاؤں کیا دی نئی فصیلوں نے! آشنا دُھوپ بھی گھروں سے گئی...
  6. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی ::::جُھوٹے اِقرار سے اِنکار اچھّا ::::: Mehshar Badayuni

    غزل جُھوٹے اِقرار سے اِنکار اچھّا تم سے تو مَیں ہی گُنہگار اچھّا حبس چَھٹ جائے، دِیا جلتا رَہے! گھر بس اِتنا ہی ہَوا دار اچھّا عجز خواری ہے ، نہ ظاہر داری عجز کو چاہئے معیار اچھّا یہ عمارت ہے اِسی واسطے خُوب اِس عمارت کا تھا معمار اچھّا اب بھی اِک خدمتِ شہ خصلت میں! شام کو جمتا ہے...
  7. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی ::::: شاعری حسبِ حال کرتے رہے ::::: Mehshar Badayuni

    غزلِ محشؔر بدایونی شاعری حسبِ حال کرتے رہے کون سا ہم کمال کرتے رہے کھائے اوروں نے پھل درختوں کے ہم تو بس دیکھ بھال کرتے رہے سارا دِن دُکھ سمیٹتے گُذرا شب کو ، ردِّ ملال کرتے رہے آدمی کیوں ہے بے خیال اِتنا ؟ خود سے ہم یہ سوال کرتے رہے اور کیا پاسِ زخم کرتے لوگ کوششِ اندمال کرتے رہے...
  8. کاشفی

    نوحہء حیات - محشر لکھنوی

    نوحہء حیات (محشر لکھنوی) مار ڈالا حسرتوں کے غم نے اے محشر ہمیں چند دن میں ختم ہے اپنا بھی دورانِ حیات گھٹ گیا زورِ جوانی ،ہوگئے عضا ضعیف کون اب سر پر اُٹھائے بار احسانِ حیات خیریت سے جیتے جیتے ہوگئے چالیس سال اب کہاں وہ روز و شب کہئے جنہیں جانِ حیات کان میں آخر صدائے الرحیل آنے...
  9. محمداحمد

    منتخب اشعار ۔ مِلائیں ہاتھ تو خوشبو نہ ہاتھ کی جائے ۔ محشر بدایونی

    محشر بدایونی کے منتخب اشعار بنے وہ کیسے تماشہ، تہہِ فلک جو چراغ بجھا دیئے گئے اور روشنی میں رکھے گئے ~~~~~~~~~ میں شعلگیِ ذات سے پہنچا ہوں یہاں تک بُجھ جاؤں گا جل جل کے تو لو دے گا دھواں تک ~~~~~~~~~ اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ جس دیئے میں جان ہوگی، وہ دیا رہ جائے گا...
Top