محسن

  1. طارق شاہ

    محسن نقوی :::::: بَدن میں اُتریں تھکن کے سائے تو نیند آئے :::::: Mohsin Naqvi

    غزل بَدن میں اُتریں تھکن کے سائے تو نیند آئے یہ دِل، کہانی کوئی سُنائے تو نیند آئے بُجھی بُجھی رات کی ہتھیلی پہ مُسکرا کر! چراغِ وعدہ، کوئی جلائے تو نیند آئے ہَوا کی خواہش پہ کون آنکھیں اُجاڑتا ہے دِیے کی لَو خود سے تھر تھرائے تو نیند آئے تمام شب جاگتی خموشی نے اُس کو سوچا! وہ زیرِ لب گیت...
  2. طارق شاہ

    محسن زیدی ::::::کوئی پیکر ہے، نہ خوشبو ہے، نہ آواز ہے وہ :::::: Mohsin Zaidi

    غزل کوئی پیکر ہے، نہ خوشبُو ہے، نہ آواز ہے وہ ہاتھ لگتا ہی نہیں، ایسا کوئی راز ہے وہ ایک صُورت ہے جو مِٹتی ہے، بَنا کرتی ہے کبھی انجام ہے میرا ،کبھی آغاز ہے وہ اُس کو دُنیا سے مِری طرح ضَرر کیوں پُہنچے میں زمانے کا مُخالِف ہُوں، جہاں ساز ہے وہ لوگ اُس کے ہی اِشاروں پہ اُڑے پِھرتے ہیں بال...
  3. طارق شاہ

    محسن نقوی :::::: نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی :::::: Mohsin Naqvi

    غزل نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی کیسے اُمّید کا چمکے گا سِتارہ کوئی حد سے زیادہ، نہ کسی سے بھی محبّت کرنا جان لیتا ہے سدا ، جان سے پیارا کوئی بیوفائی کے سِتم تم کو سمجھ آجاتے کاش ! تم جیسا اگر ہوتا تمھارا کوئی چاند نے جاگتے رہنے کا سبب پُوچھا ہے کیا کہَیں ٹُوٹ گیا خواب ہمارا...
  4. طارق شاہ

    محسن نقوی :::::: شاخ ِ مِژگانِ محبّت پہ سجا لے مجھ کو :::::: Mohsin Naqvi

    غزل مُحسنؔ نقوی شاخ ِ مِژگانِ محبّت پہ سجا لے مجھ کو برگِ آوارہ ہُوں، صرصر سے بچا لے مجھ کو رات بھر چاند کی ٹھنڈک میں سُلگتا ہے بدن کوئی تنہائی کے دوزخ سے نکِالے مجھ کو مَیں تِری آنکھ سے ڈھلکا ہُوا اِک آنسو ہُوں تو اگر چاہے، بِکھرنے سے بچا لے مجھ کو شب غنیمت تھی ، کہ یہ زخم نظارہ تو نہ...
  5. طارق شاہ

    مُحسن بھوپالی ::::: عظمتِ فن کے پرستار ہیں ہم ::::: Mohsin Bhopali

    غزل عظمتِ فن کے پرستار ہیں ہم یہ خطا ہے، تو خطا وار ہیں ہم جہد کی دُھوپ ہے ایمان اپنا منکرِ سایۂ دِیوار ہیں ہم جانتے ہیں ترے غم کی قیمت مانتے ہیں، کہ گنہگار ہیں ہم اُس کو چاہا تھا کبھی خود کی طرح ! آج خود اپنے طلبگار ہیں ہم اہلِ دُنیا سے شکایت نہ رہی وہ بھی کہتے ہیں زیاں کار ہیں ہم...
  6. arshadmm

    کم سائز میں اعلیٰ کوالٹی پی ڈی ایف قرآن نور ہدیٰ فونٹ کے ساتھ

    کم سائز اعلیٰ کوالٹی پی ڈی ایف قرآن نورہدیٰ لیگیچر فری یونی کوڈ فونٹ کے ساتھ 1. قرآن کریم صرف عربی متن پی ڈی ایف 2. قرآن کریم صرف عربی متن ایم ایس ورڈ فائل 3. قرآن کریم ڈاکٹر محسن خان کے انگریزی ترجمہ کے ساتھ پی ڈی ایف 4. تفسیر عثمانی مکمل پی ڈی ایف 5. قرآن کریم مولانا محمود الحسن کے اردو...
  7. محمد بلال اعظم

    موجِ ادراک۔۔۔ یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار۔۔۔ محسن نقوی

    موجِ ادراک یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار اِس عالمِ امکاں میں ابھی کچھ بھی نہیں تھا اِک ”جلوہ“ تھا، سو گُم تھا حجاباتِ عدم میں اِک ”عکس“ تھا، سو منتظرِ چشمِ یقیں تھا یہ موسمِ خوشبو، یہ گہر تابیِ شبنم یہ رونقِ ہنگامۂ کونین کہاں تھی؟ گلنار گھٹاؤں سے یہ چھنتی ہوئی چھاؤں یہ دھوپ، دھنک، دولتِ...
  8. محمد بلال اعظم

    محسن نقوی اک دیا دل میں جلانا بھی، بجھا بھی دینا

    اک دیا دل میں جلانا بھی، بجھا بھی دینا یاد کرنا بھی اُسے روز، بھلا بھی دینا کیا کہوں یہ مری چاہت ہے کہ نفرت اُس کی؟ نام لکھنا بھی مرا، لکھ کے مٹا بھی دینا پھر نہ ملنے کو بچھڑتا تو ہوں تجھ سے لیکن، مُڑ کے دیکھوں تو پلٹنے کی دعا بھی دینا خط بھی لکھنا اُسے، مایوس بھی رہنا اُس سے جرم کرنا بھی مگر...
  9. محمد بلال اعظم

    محسن نقوی شاید اُسے ملے گی لبِ بام چاندنی

    شاید اُسے ملے گی لبِ بام چاندنی اُتری ہے شہر میں جو سرِ شام چاندنی مجھ سے اُلجھ پڑے نہ کڑی دوپہر کہیں؟ میں نے رکھا غزل میں ترا نام "چاندنی" میں مثلِ نقشِ پا، مرا آغاز دُھول دُھول تُو چاند کی طرح، ترا انجام۔۔۔ چاندنی جن وادیوں کے لوگ لُٹے، گھر اُجڑ چُکے اُن وادیوں میں کیا ہے ترا کام چاندنی؟...
  10. طارق شاہ

    محسن نقوی - جُنوں میں شوق کی گہرائیوں سے ڈرتا رہا

    غزل مُحسن نقوی جُنوں میں شوق کی گہرائیوں سے ڈرتا رہا میں اپنی ذات کی سچّائیوں سے ڈرتا رہا محبّتوں سے شناسا ہُوا میں جس دن سے پھر اُس کے بعد شناسائیوں سے ڈرتا رہا وہ چاہتا تھا کہ تنہا مِلوں، تو بات کرے ! میں کیا کروں کہ میں تنہائیوں سے ڈرتا رہا میں ریگزار تھا، مجھ میں بسے تھے سنّاٹے...
  11. محمد بلال اعظم

    "اُس کا بدن" اور "پلکوں سے چُن"

    محسن نقوی کی کتاب رختِ شب میں کل دو غزلیں پڑھیں جو شاید آپ کے لئے نئی بات نہ ہو مگر میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔ ان غزلوں کے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ یہ کون سی بحر ہے اور کیا اس سے چھوٹی بحر بھی رائج ہے؟ آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔ اُس کا بدن! معراجِ فن!! خوشبُو نَفَس چہرہ - چمن...
  12. طارق شاہ

    محسن نقوی کل رات بزم میں جو مِلا، گلبدن سا تھا -- غزلِ مُحسن نقوی

    غزلِ مُحسن نقوی کل رات بزم میں جو مِلا، گلبدن سا تھا خوشبو سے اُس کے لفظ تھے، چہرہ چمن سا تھا دیکھا اُسے تو بول پڑے اُس کے خدّوخال پوچھا اُسے تو چپ سا رہا، کم سُخن سا تھا تنہائیوں کی رُت میں بھی لگتا تھا مُطمئن وہ شخص اپنی ذات میں اِک انجمن سا تھا سوچا اُسے، تو میں کئی رنگوں میں کھو گیا...
  13. مغزل

    مبارکباد ’’ امکانات ‘‘ ۔۔۔۔ معروف کالم نگار ، زبیر احمد ظہیر ۔۔۔۔۔۔۔ محسن ہوگئے !

    ’’ امکانات ‘‘ معروف کالم نگار ، زبیر احمد ظہیر اب ہمارے ’’ محسن ‘‘ ہوگئے ! احبابِ محفل بشمول محفل انتظامیہ بندہ ناچیز آپ کی خد مت میں ہدیہ ِ مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ گر قبول افتد زہے عزو شرف نابکار : م۔م۔مغل
  14. فرحت کیانی

    محسن نقوی بھری بہار میں اب کے عجیب پھول کھلے۔۔۔محسن نقوی

    بھری بہار میں اب کے عجیب پھول کھلے نہ اپنے زخم ہی مہکے، نہ دل کے چاک سلے کہاں تلک کوئی ڈھونڈے مسافروں کا سراغ بچھڑنے والوں کا کیا ہے، ملے ملے نہ ملے عجیب قحط کا موسم تھا اب کے بستی میں کیے ہیں بانجھ زمینوں سے بارشوں نے گِلے یہ حادثہ سرِ ساحل رُلا گیا سب کو بھنور میں ڈوبنے والوں کے...
  15. فرحت کیانی

    محسن نقوی کب تلک شب کے اندھیرے میں شہر کو ترسے۔۔محسن نقوی

    کب تلک شب کے اندھیرے میں شہر کو ترسے وہ مسافر جو بھرے شہر میں گھر کو ترسے آنکھ ٹھہرے ہوئے پانی سے بھی کتراتی ہے دل وہ راہرُو کہ سمندر کے سفر کو ترسے مجھ کو اس قحط کے موسم سے بچا ربِ سخن جب کوئی اہلِ ہُنر عرضِ ہُنر کو ترسے اب کے اس طور مسلط ہوا اندھیرا ہر سُو ہجر کی رات میرے دیدہء تر...
  16. فرحت کیانی

    محسن نقوی یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا! آوارگی۔۔محسن نقوی

    یہ دل یہ پاگل دل میرا کیاں بجھ گیا! آوارگی اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا؟ آوارگی کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا میں نے کہا! تُو کون ہے؟ اُس نے کہا! آوارگی اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا! آوارگی یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا...
  17. سارہ خان

    محسن نقوی اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر

    اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر کیا جانیے کیوں تیز ہَوا سوچ میں گم ہے خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اُڑا کر اب دستکیں دے گا تُو کہاں اے غمِ احباب! میں نے تو کہا تھا کہ مِرے دل میں رہا کر ہر وقت کا...
  18. س

    محسن نقوی نظم - محسن نقوی

    السلام علیکم!!!! محسن نقوی کی ایک نظم ہے ابتدائیہ کلمات یوں ہیں۔۔۔۔ چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے ، عہد وفا اک شغل ہے بیکار لوگوں کا ۔۔۔۔ اگر کسی کے پاس یہ پوری نظم ہو اور وہ یہاں شئیر کر دیں تو میری دعائیں ۔۔۔۔ ان کے لئے۔۔۔۔۔ اگر میں نے غلط جگہ پوسٹ کی ہے تو معزرت ۔۔کیونکہ کہیں اور کرنا مناسب...
  19. فرذوق احمد

    محسن نقوی وہ لڑکی بھی عجیب پہیلی تھی

    وہ لڑکی بھی ایک عجیب پہیلی تھی پیاسے ہونٹ تھے آنکھ سمندر جیسی تھی سورج اس کو دیکھ کر پیلا پرتا تھا وہ سرما کی دھوپ میں دھل کر نکلی تھی اسکو اپنے سائے سے ڈر لگتا تھا سوچ کے صحرا میں وہ تنہا ہرنی تھی آتے جاتے موسم اس کو ڈستے تھے ہنستے ہنستے پلکوں سے رو پڑتی تھی آدھی رات...
  20. سیفی

    محسن نقوی پچھلے عشق کی باتیں ہیں

    یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں، جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے جب دل میں داغ چمکتے تھے جب پلکیں شہر کے رستوں میں اشکوں کا نور لٹاتی تھیں، جب سانسیں اجلے چہروں کی تن من میں پھول سجاتی تھیں جب چاند کی رم جھم کرنوں سے سوچوں میں بھنور پڑ جاتے تھے جب ایک تلاطم رہتا تھا ! اپنے بے انت خیالوں میں ہر...
Top