معین نظامی

  1. الف نظامی

    کَپّن تَچّھن آن وَپاری

    کَپّن تَچّھن آن وَپاری ویچی کالی ٹاہلی ساری لوٹ مار کر رہے ہیں آ کر سوداگر بیچ دی کالی شیشم(درخت) ساری اَدّھی جِبّھوں یار بُلایا اَساں وی نَپّی دیہہ تیاری نیم دلی سے یار نے استقبال کیا ہم نے بھی صبح واپسی کی چا کے دور وَگائیے دنیا سَٹ گَھتیے ایہہ گَڈھڑی بھاری اٹھا کر دور پھینکیے دنیا اتار...
  2. الف نظامی

    دند گَھسائی --- معین نظامی

    دَند گَھسائی میرے وجیہ، خوش وضع، خوش گفتار، خوش فکر اور خوش خط والد کے یاد رہ جانے والے تفنّنات اور بذلہ گوئیوں میں سے ایک "دَند گھَسائی" کی دل چسپ اصطلاح بھی ہے جسے وہ موج میں آ کر اپنی مخصوص خوش طبعی اور بشّاش لہجے میں جب بھی کہتے، بہت پُر لطف لگتا. اس کا مفہوم دانت گِھسانے کی اجرت، معاوضہ...
  3. الف نظامی

    ایک پنجابی شعر --- معین نظامی

    ایک پنجابی شعر پڑھائی لکھائی کی عمر شروع ہوتے ہی فارسی، اردو اور پنجابی کے کچھ شعروں سے واسطہ پڑا۔ دادا اور والد کے حجروں میں ملک کے نامور خوش نویسوں کے کتابت کیے ہوئے کئی شاہ کار آویزاں تھے۔ انھیں دیکھ دیکھ اور پڑھ پڑھ کر وہ اشعار مجھے یاد ہو گئے۔ بیشتر اشعار کا موضوع تصوف، عشق اور اخلاق تھا۔...
  4. الف نظامی

    صوفیانہ --- معین نظامی

    صوفیانہ کل ایک تقریب میں، اپنی مختصر معروضات میں خواجہ حافظ شیرازی کا یہ خوب صورت شعر سنایا: یک حرفِ صوفیانہ بگویم، اجازت است؟ ای نورِ دیدہ، صلح بِہ از جنگ و داوری ( ایک صوفیانہ بات عرض کروں، اجازت ہے؟ اے آنکھوں کی روشنی، جنگ اور ثالثی کے مقابلے میں صلح ہی بہتر ہے.) صوفی مشرب کے اصولِ تربیت میں...
  5. الف نظامی

    حافظ شیرازی کا ایک شعر --- معین نظامی

    حافظ شیرازی کا ایک شعر (یہ تحریر اپنے والدِ مرحوم کی نذر کرتا ہوں جن سے زیادہ حافظ کا سچا ارادت مند مَیں نے نہیں دیکھا) خواجۂ شیراز کی ایک دل نشیں غزل کا ایک بہت عمدہ، پر مغز اور مقبول شعر یوں مشہور ہے اور دیوانِ حافظ کے بیشتر قدیم قلمی نسخوں اور معتبر اشاعتوں میں اسی طرح لکھا ہوا ہے: بر بساطِ...
  6. الف نظامی

    استغاثہ

    مرے مولائے عالَم دھیرے دھیرے میرا دل تاریک ہوتا جا رہا ہے اور مَیں بے نور آنکھوں سے وہ کشتی کھے رہا ہوں جس کے پیندے میں مرے اپنے ہی ہاتھوں سے کئی سوراخ ہوتے جا رہے ہیں اور اُدھر بوجھل سمندر کی ہوا نوحے کی لے میں بَین کرتی ہے مرے چپّو کو چھو چھو کر گزرتی ہے مری کچھ مہرباں مرغابیاں ہیں جن کو...
Top