چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے
وہ تیرگی ہے کہ اب خواب تک دکھائی نہ دے
مسرتوں میں بھی جاگے گناہ کا احساس
مرے وجود کو اتنی بھی پارسائی نہ دے
بہت ستاتے ہیں رشتے جو ٹوٹ جاتے ہیں
خدا کسی کو بھی توفیق آشنائی نہ دے
میں ساری عمر اندھیروں میں کاٹ سکتا ہوں
مرے دیوں کو مگر روشنی پرائی نہ دے
اگر یہی...
اے دشت آرزو مجھے منزل کی آس دے
میری تھکن کو گرد سفر کا لباس دے
پروردگار تو نے سمندر تو دے دیے
اب میرے خشک ہونٹوں کو صحرا کی پیاس دے
فرصت کہاں کہ ذہن مسائل سے لڑ سکیں
اس نسل کو کتاب نہ دے اقتباس دے
آنسو نہ پی سکیں گے یہ تنہائیوں کا زہر
بخشا ہے غم مجھے تو کوئی غم شناس دے
لفظوں میں جذب ہوگیا سب...
معراج
زائروں کی ہے ہر گھڑی معراج
سیرِطیبہ ہے عشق کی معراج
کس بلندی پہ لے کے آئی ہے
آدمیت کو آپؐ کی معراج
میزبانی کے استعارے ہیں
روح، برّاق، آگہی، معراج
ان کے روضے کو دیکھ آیا ہوں
اس سے بڑھ کر نہیں کوئی معراج
مل گئی مدحتِ پیمبرؐ سے
میرے لفظوں کو معنوی معراج
سب زمانوں پہ ہے محیط آصف
ایک لمحے میں...
معراج
(علامہ ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
اتنا شرف ہی کافی ہے اس رات کے لئے
یہ رات تھی خدا کی ملاقات کے لئے
سوچو وہ ذات ہوگی بھلا کس قدر بلند
تخلیقِ کائنات ہو جس ذات کے لئے
اللہ نے بچا کے رکھا نور فاطمہ
معراج میں رسول کی سوغات کے لئے
نام رسول نقش کرو اپنے قلب پر
تعویذ یہ ضروری ہے آفات کے...
.مِرے مولیٰ! ہمیشہ ہو درود ان پر ، سلام ان پر
تجھے جو سب سے پیارے ہیں ، تِری مخلوق میں بہتر
یہ شب بھر نم نگاہوں سے ستارے گھورتے رہنا
یہ تنہائی میں ان کا نام لینا اور کچھ کہنا
یہ آنسو کیوں ہیں آنکھوں میں؟ یہ لب پر نغمہ کیسا ہے؟
انھی کے نام کا ہر آں زباں پر کلمہ کیسا ہے؟
سنا ہے ایسی کیفیت ہی...