مزاحیہ غزل

  1. عرفان قادر

    اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟

    جسے اپنے گھر میں بچوں کا ہے ازدحام رکھنا اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟ سبھی جیریوں سے یاری، کہیں پڑ نہ جائے بھاری یہ نہ ہو کہ لازمی ہو، تجھے گھر میں "ٹام" رکھنا ہیں عذابِ یادِ ماضی، ترے سب خطوط جن پر مرا نام ٹُو میں رکھ کر، ترا خود فرام رکھنا نہیں کوئی یہ ضروری، کہ ہو میر یا اسد...
  2. جاسمن

    میری مرضی

  3. عرفان قادر

    کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ

    پڑے ہیں تھپّڑ کے ساتھ جوتے بہت زیادہ بِلا ارادہ کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ طلب کیا، دے کے دھمکیاں آج اُس کی بیگم نے سُوٹ چونکہ تبھی مِلاتا ہے لال مرچوں میں وہ بُرادہ بِلا ارادہ نہ پوچھ تعداد بالکوں کی، نواسیاں جس کی ہیں نواسی پچاس پوتوں کا بن گیا ہے وہ آج دادا بِلا اراد...
  4. امن وسیم

    خالد مسعود : مقدر خراب است ہر شے بے کار است

    مقدر خراب است ہر شے بے کار است گر تُکا چلاتے ہیں تو تُکا نہیں چلتا اور تیر چلاتے ہیں تو اُکا نہیں چلتا تِکی نکل آئے تو تِکی نہیں چلتی دُکا نکل آئے تو دُکا نہیں چلتا بے وقت پڑے توپ وی چل جاتی ہے اپنی اور وقت جو پڑ جائے تو مُکا نہیں چلتا تعویز جو لے آئیں تو ہو جاتا ہے بے کار اور...
  5. عرفان قادر

    ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم

    ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم جس کی سینڈل سے ہو کی جاتی مُرمّت کم کم کرتے رہتے ہیں یہاں گاؤں کے کنگلے بھی بہت "شہر میں رزق تو وافر تھا محبت کم کم" ووٹ لینا ہو تو در در ہیں بھٹکتے پھرتے پھر نظر آتے ہیں اربابِ سیاست کم کم پانچ دیوان ہیں چھَپوائے ہوئے شاعر نے پائی جاتی ہے مگر اُن میں فراست...
  6. عاطف ملک

    حسرت ہوں، غم ہوں، یاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

    غزل حسرت ہوں، غم ہوں، یاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو میں تشنگی ہوں پیاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو وہ جانتا نہیں "مرے دل کا معاملہ" اس بات پر اداس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو شادی ہے صبح اس کی، جو ہے زندگی مری تھوڑا سا بدحواس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو عقل و خرد کی ساری حدیں پار کر چکا سود و جنوں کے پاس ہوں، سگریٹ...
  7. عاطف ملک

    پیروڈی: تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے

    محمداحمد بھائی کی انتہائی خوبصورت غزل پڑھی۔ بہت پسند آئی۔پسندیدگی کے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں:p:p:p اساتذہ کرام اور محفلین سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔ (احمد بھائی سے معذرت کے ساتھ) ہے مجبوری وگرنہ کون دیکھے تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے تری محفل میں ہے بس قدر دل کی یہاں پر میرا...
  8. عاطف ملک

    پیروڈی: کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا

    محترم راحیل فاروق کی ایک اور غزل کے ساتھ پنجہ آزمائی کی ہے۔ محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ (راحیل بھائی سے معذرت کے ساتھ) "کمال بھول گیا اور زوال بھول گیا" پڑی ہے مار وہ ابا سے "حال" بھول گیا لگا جو سر پہ مرے ان کا "چھترِ اول" تو چاند چہرہ و چشمِ غزال بھول گیا خدا کا راز ہے...
  9. امجد علی راجا

    بڑی دیر سے چپ ہوں

    استادِ محترم الف عین کی ایک لاجواب غزل پر ہاتھ صاف کیا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ انہی سے اصلاح بھی لی ہے :) گم سم سا جو بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں سسرال کے طعنوں کو بھی ہنس کھیل کے ٹالو آخر یہی سمجھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں کنفیوژ پولیس والے ہیں چھترول بھی...
  10. عاطف ملک

    ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر

    غزل ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر بہنیں منہ بولی بھلے کر لے، مگر بھائی نہ کر مہ جبینیں دیکھ کر کالج کی یوں "شوہدا" نہ ہو رد یوں پیغامِ نکاحِ دخترِ تائی نہ کر ہاں وہی کالی سی،چپٹی ناک، موٹی، چھوٹا قد اس کے گھر بھی بج گئی شادی کی شہنائی! نہ کر! بول تُو اظہارِ حیرت کیلیے جامع سا...
  11. عرفان قادر

    پہلے تو دِل سجن کو چُھپا کر دیا گیا

    پہلے تو دِل سجن کو چُھپا کر دیا گیا رکھنے کو پھر سٹیل کا "لاکر" دیا گیا خبریں کرپشنوں کی چھُپانے کے واسطے شوشہ نیا ہی کوئی کھڑا کر دیا گیا گرہیں لگا کے چھین لئے مصرعے سبھی ہے شاعروں کے ساتھ یہ کیا کر دیا گیا سرٹیفیکیٹ عشق کے ڈپلومہ کورس کا مجنوں کو دشت میں ہے بُلا کر دیا گیا مظلوم شوہروں...
  12. عاطف ملک

    تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا

    مزاح لکھنے کی کوشش میں چند اشعار لکھے ہیں۔ محفلین کی خدمت میں ارسال کر رہا ہوں۔ تمام محفلین کی تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔ تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا میں شاپر سا سہی، پھر بھی غبارا بن کے پھیلوں گا خزانہ گر مجھے مل جائے تیری مسکراہٹ کا معیشت پر یہودی کا اجارہ بن کے...
  13. عاطف ملک

    مزاحیہ غزل برائے تنقید:دل میں بس تیرا نام ہوتا ہے

    بیٹھے بیٹھے بطورِ مشق یہ اشعار لکھے ہیں، قطعہ در قطعہ کر کے کافی ہو گئے ہیں۔ سوچا شریکِ محفل کر لوں۔ سب سے گذارش ہے کہ کھل کر تنقید کریں تاکہ آئندہ کیلیے تائب ہو جاؤں۔ *بادام کو "بدام" تقطیع کیا ہے۔ دل میں بس تیرا نام ہوتا ہے اور منہ میں بادام ہوتا ہے بھول کر بھی نہ بھول جاؤں تجھے اس کا یوں...
  14. امجد علی راجا

    آئین کو ہم نے جو لتاڑا نہیں ہوتا

    آئین کو ہم نے جو لتاڑا نہیں ہوتا یہ ملک کرپشن کا اکھاڑا نہیں ہوتا ڈر ہوتا کنکشن کے اگر کٹنے کا اس کو بل بجلی کا عمران نے پھاڑا نہیں ہوتا پیری میں بھی ہے عہدِ شباب اپنا سلامت ہمسائی نے ورنہ مجھے تاڑا نہیں ہوتا شادی بھی ہوئی اس کی تو ماجھے سے ہوئی ہے ہوتی جو کسی اور سے ساڑا نہیں ہوتا دہشت ہے...
  15. امجد علی راجا

    کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے

    کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے میرا بھی ایک کام منسٹر سے تھا مگر جلسے کے بعد ہاتھ ہلا کر نکل گئے جانے وہ کون سی ہے دوا، جس کے زور پر اکثر وزیر ملک کو کھا کر نکل گئے کم ظرف ایک شعر بھی میرا سنے بغیر دیوان اپنا سارا سنا کر نکل گئے دیگیں پکیں رقیب کی شادی کی...
  16. امجد علی راجا

    مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ

    مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ میں نے سمجھا تھا کہ دولت سے درخشاں ہے حیات میرے ابا ہیں حکومت میں تو ڈرنا کیا ہے میرے کنبے سے سیاست کو ملے گی نہ نجات اک سیاست کے سوا ملک میں رکھا کیا ہے بھائی ایس پی جو بنے دل کو سکوں ہو جائے یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے اور کوئی بھی مجھے ڈر...
  17. فاتح

    ورغلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ عنایت علی خان ٹونکی

    تقریباً سات سال قبل عنایت علی خان صاحب کا یہ شعر محفل کے ایک دھاگے میں ارسال کیا تھا: آج یہ مکمل غزل مل گئی تو اسے بھی شامل کر رہا ہوں: ورغلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی شامیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لان میں تین گدھے اور یہ نوٹس دیکھا گھاس کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک رقاص نے گا گا...
  18. امجد علی راجا

    پارسا ہوں میں

    مجھ پر نہ ڈال شک کی نظر، پارسا ہوں میں ہوں گے سبھی کرپٹ مگر، پارسا ہوں میں اک میں ہی کیا نظام ہی پورا کرپٹ ہے مجھ کو نہیں کسی کا بھی ڈر، پارسا ہوں میں اجرت کو کہہ رہا ہے تُو رشوت؟ یہاں سے بھاگ آئے نہ تیری شکل نظر، پارسا ہوں میں نسخہ ہے ڈاکٹر کا، نہیں شوقِ میکشی یہ ہے علاجِ زخمِ جگر، پارسا ہوں...
  19. امجد علی راجا

    ہر گھڑی اب تو پریشان ہوا پھرتا ہے

    ہر گھڑی اب تو پریشان ہوا پھرتا ہے بعد شادی کے پشیمان ہوا پھرتا ہے عشق میں مار بھی پڑتی ہے خبر تھی کس کو سر پہ گومڑ لئے، حیران ہوا پھرتا ہے تیری خاطر ترے ابا کے سہے ہیں جوتے اور تُو مجھ سے ہی انجان ہوا پھرتا ہے؟ جس حسینہ سے اسے مار پڑا کرتی تھی اس حسینہ کی وہ اب جان ہوا پھرتا ہے جب سے میک...
  20. امجد علی راجا

    کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل

    کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل رہتا ہوں ترے ہجر میں بیمار مسلسل ایم اے کی بجائے جو مکینک ہی میں ہوتا چھ سال سے رہتا نہ میں بیکار مسلسل میں کتنے رقیبوں کو سنبھالوں مرے محبوب رہتے ہیں مری تاک میں دو چار مسلسل ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل میں نے تو...
Top