یہ ہے آج ہی رات کی داستاں
کہ تھے میہماں میرے اک مہرباں
دکھاؤں میں حضرت کے کھانے کا ڈھنگ
لکھوں ان کے لقمے اڑانے کا رنگ
پلیٹوں میں ہلچل مچاتا ہوا
وه چمچے سے چمچا لڑاتا ہوا
پلاؤ میں سالن ملاتا ہوا
وہ جل تھل کا عالم رچاتا ہوا
وہ بوٹی پہ چڑھ کر لپٹتا ہوا
وہ روٹی سے بڑھ کر چمٹتا ہوا
فقط شوربے سے...
غالبؔ نے کی یہ عرض، خداوندِ ذو الجلال
جنت سے کچھ دنوں کے لیے کر مجھے بحال
مہ وش مرے کلام کو سازوں پہ گائے ہیں
قسمت نے بعد مرنے کے کیا دن دکھائے ہیں
شاعر جو منحرف تھے وہ مرعوب ہو گئے
ایواں جو میرے نام سے منسوب ہو گئے
خادم کا اس ادارے سے رشتہ ہے باہمی
اک بار میں بھی دیکھ لوں غالب اکادمی
ہر شخص...
دوستو مجھ کو بتاؤ!
آسماں یہ سرخ کیوں ہے؟
کیا کسی بستی میں بہتا خون بادل بن گیا ہے؟
کیا کوئی طاقت کے،قوت کے نشے میں چور ہو کر پھر سے معصومین کے خوں سے نہانا چاہتا ہے؟
وجہ شاید اور کچھ ہے!
سعی کرتا ہوں کہ میں اس کا سبب تم کو بتاؤں!
درحقیقت بات یہ ہے آسماں تو سرخ بالکل بھی نہیں ہے۔
آسماں تو ہے وہی...
گیارہویں سالگرہ کے موقع پر محفل کو زعفران زار بنانے کی یہ جھٹ پٹ والی کوشش ہے۔ جن احباب کو اس کا پس منظر نہیں پتہ ہے، وہ شاید حظ نہ اٹھا سکیں، اس کے لیے اس لڑی کا مطالعہ فرمائیں، امید ہے افاقہ ہوگا۔:)
کیا بتاؤں آپ کو میں، کیا ہوا منگل کے دن
اک عجب بھونچال سا برپا ہوا منگل کے دن
بر کیلنڈر جون کی...
السلام علیکم!
فیض نستعلیق کی ویب سائٹ والوں نے اشتہار ایسا دیدہ زیب چسپاں کیا ہے کہ کوئی بھی بغیر ڈاؤنلوڈ کیے رہ نہ سکے۔ لیکن بعد ڈاؤنلوڈ اس کی کشش پتہ نہیں کہاں کھوجاتی ہے۔
بھائی mohdumar نے کشش کے لیے ان پیج کے استعمال کا مشورہ دیا۔۔۔ میں نے استعمال کیا۔
اور کیا ہوا۔۔۔پڑھیں ذرا!
سائیڈ ایفیکٹس
سر درد میں گولی یہ بڑی زود اثر ہے
پر تھوڑا سا نقصان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ہو سکتی ہے پیدا کوئی تبخیر کی صورت
دل تنگ و پریشان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ہو سکتی ہے کچھ ثقلِ سماعت کی شکایت
بیکار کوئی کان بھی ہو سکتا ہے اس سے
ممکن ہے خرابی کوئی ہو جائے جگر میں
ہاں آپ کو یرقان بھی ہو...