مزاحیہ تحریر

  1. جاسمن

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    محمد عبدالرؤوف نے غزل بھی کہہ لی۔ مشاعرے میں بھی شریک ہو گئے۔ اور تو اور غزل اردو محفل میں شائع بھی کر دی۔ یعنی غضب پہ غضب کر دیا۔ ہماری "حاسدی" (ظہیراحمدظہیر بھائی! لغت میں اضافہ تو ہم جیسے عالم فاضل لوگ کر ہی سکتے ہیں ناں!:)) طبیعت بے قرار ہو گئی۔ یعنی کہ ہم نہ غزل کہہ سکے۔ نہ مشاعرے میں...
  2. محمد تابش صدیقی

    آج "کھانے" کی ضد نہ کرو ٭ احمد حاطب صدیقی

    آج "کھانے" کی ضد نہ کرو احمد حاطب صدیقی وطنِ عزیز میں حادثۂ نکاح کو ’’شادی‘‘ مبارک کہا جاتا ہے۔ جو دراصل ’’شاد ہونے‘‘ کا ایک وقتی مفروضہ ہے۔ اس موقع پر شاد تو شاید فقط دوہی نفر ہوتے ہوں گے، باقی لوگ تو بس ’’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘ کے مصداق بربنائے دیوانگی شاد ہوتے پھر رہے ہوتے ہیں۔...
  3. عاطف ملک

    ایف ایم ریڈیو کے تماشے۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    ایف ایم ریڈیو کے تماشے۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر رات کا ایک بج چکا تھا‘لائٹ تین گھنٹے سے غائب تھی‘ یو پی ایس بھی جواب دے گیا تھا‘ سب سوئے ہوئے تھے‘ مجھے نیند نہیں آرہی تھی لہٰذا موبائل پر ہینڈز فری لگائی اور ایک ایف ایم ریڈیو چینل آن کرلیا۔میزبان صاحب خمار آلود آواز میں عجیب وغریب فلسفہ بیان کر...
  4. عاطف ملک

    لڑکے۔۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    لڑکے لڑکے مختلف اقسام کے ہوتے ہیں : ٹیکنیکل لڑکے شریف لڑکے الیکٹرانک لڑکے بیٹری والے لڑکے ریموٹ کنٹرول لڑکے بم لڑکے اور سی این جی لڑکے آئیے باری باری ان تمام اقسام کا جائزہ لیتے ہیں !!! ٹیکنیکل لڑکے یہ وہ لڑکے ہیں جو ہر بات کا ٹیکنیکل حل تلاش کرتے ہیں،۔ میں نے ایک ٹیکنیکل لڑکے سے پو چھا کہ بال...
  5. عاطف ملک

    فیس بک کی لڑکیاں۔۔۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    آج تک یہی طعنہ سنتے آئے ہیں کہ فیس بک پر لڑکے جعلی ناموں سے لڑکیاں بن کر اکاؤنٹ کھول لیتے ہیں حالانکہ یہ شرح لڑکیوں میں بھی کم نہیں‘ یہ الگ بات ہے کہ اِن کا طریقہ واردات ذرا مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ لڑکے ہیں اور آپ کو کسی انجان لڑکی کی طرف سے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ آئی ہے تو یقینا آپ خوشی سے ڈیڑھ...
  6. شکیب

    مزاحیہ ناول سے سنجیدہ اقتباس

    (گل نوخیزاخترکےمزاحیہ ناول ’’ٹائیں ٹائیں فش ‘‘ سے میرا پسندیدہ حصہ) میری آنکھیں نم ہوگئیں ! ’’فہمی …ایسےہزاروں انگوٹھےاورلگوالو…لیکن خداکےلیےمجھےچھوڑنامت …میں تم سےبہت پیارکرنےلگاہوں …‘‘ وہ سینہ تان کرآگےبڑھی اورنہایت حقارت سےبولی !!! ’’تم گندی نالےکےکیڑے…میں آسمان کاچاند…پہلےاپنی اوقات...
  7. محمد مبین امجد

    مسائل کا حل

    اف ہمارے مسئلے اور ان کا حل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کل اپنے نائی سے کہا یار میرے سر میں بہت خشکی اور سکری ہے۔۔۔۔۔ کوئی حل ہی بتادو تو کہتا شیمپو لگاتے ہو ۔۔۔۔؟ کہا نئیں کہنے لگا لگایا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔! پھر اس کے ابو یعنی تجربہ کار نائی سے بھی یہی سوال پوچھا۔۔۔۔۔ کہتا شیمپو لگاتے ہو ۔۔۔۔۔ کہا کہ ہاں کہنے لگا...
  8. Umair Maqsood

    ابن انشا ہماری باتیں ہی باتیں ہیں

    ہماری باتیں ہی باتیں ہیں ایک بی بی نے کہ مشہور صحافن ہیں ایک اخبار میں مضمون لکھا ہے۔ جس میں کاہلی کی خوبیاں گنوائی ہیں۔ کاہل ہم بھی ہیں لیکن یہ کبھی خیال نہ آیا تھا کہ ہمارا تصور جاناں کیے ہوئے لیٹے رہنا بھی ایک کمال ہے اور جس طرح کا بھی کسی میں ہو کمال اچھا ہے۔ یہ بی بی بھی ہماری عادت کی...
  9. Umair Maqsood

    ابن انشا انشائیے انشا جی کے

    ماہنامہ فنون کا دفتر اب تو خیر انارکلی ہی میں اور جگہ چلا گیا ہے۔ پہلے گرجا کے سامنے ایک چوبارے میں تھا۔ اسی میں حکیم حبیب اشعر صاحب مطب بھی کیا کرتے تھے۔ سامنے کے برآمدے میں احمد ندیم قاسمی صاحب تشریف رکھتے اور اہلِ ذوق کا مجمع چائے کے خم لنڈھاتا۔ دوسرے میں حکیم صاحب قارورے دیکھتے اور دوائیں...
  10. عائشہ عزیز

    نویں سالگرہ رائے شماری : بہترین مزاح نگار

    السلام علیکم! اس کیٹگری میں بہترین مزاح لکھنے والے شامل ہیں۔ :) رائے شماری کی مدت 25 جولائی ہے۔ اس سے پہلے اپنے ووٹس جمع کروا دیں۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    یوسفی اقوالِ یوسفی

    اقوالِ یوسفی۔ قسط نمبر ایک تدوین و ترتیب۔ محمد خلیل الر حمٰن اقوالِ یوسفی • بابائے انگریزی ڈاکٹر سمویل جانسن کا یہ قول دل کی سیاہی سے لکھنے کے لائق ہے کہ جو شخص روپے کے لالچ کے علاوہ کسی اور جذبے کے تحت کتاب لکھتا ہے، اس سے بڑا احمق روئے زمین پر کوئی نہیں۔ • خود دیباچہ لکھنے میں وہی...
  12. کاشفی

    شیدا اور مجی - از: وسعت اللہ خان

    شیدا اور مجی از: وسعت اللہ خان (بی بی سی اردو) شیدا: پہلے تو مجھے صرف شبہہ تھا۔ اب تو اسکی پہلی تقریر سن کر پکا پکا یقین ہوگیا ہے کہ وہ اندر سے مسلمان ہی ہے۔ اسی لیے وہ گوانتانامو بھی ختم کررہا ہے۔۔۔ مجی: مجھے پتہ ہے کہ تو کیوں کہہ رہا ہے۔ اصل میں تو بارک کے ساتھ حسین لگنے سے دھوکہ کھا گیا...
  13. کاشفی

    والد کا خط بیٹے کے نام

    والد کا خط بیٹے کے نام بمقام جھئِیں مِئیں، پتہ نحِیں نحِیں ڈاکخانہ ہے ای نحیں، مزنگ، ہری شاہ روڈ، کراچی فیصل آباد روڈ، نزد کوئٹہ چک پشاور کالونی ہری پور آزاد کشمیر گلگت۔۔۔ پاکستان اگاڑی پہ پہنچ کے پچھاڑی کو ملے برخوردار، بد کردار، طوطا چشم، اپنے منہ میاں‌مٹھو، آفتِ جاں بعد...
Top