مظفر وارثی

  1. سیما علی

    مظفر وارثی دل ہو حساس تو جینے میں بہت گھاٹا ہے

    دل ہو حساس تو جینے میں بہت گھاٹا ہے میں نے خود اپنے ہی زخموں کا لہو چاٹا ہے مجھ پہ احساں ہے مری تیشہ بکف سانسوں کا زندگی تجھ کو پہاڑوں کی طرح کاٹا ہے ڈوب کر دیکھ سمندر ہوں میں آوازوں کا طالب حسن سماعت مرا سناٹا ہے میں چٹانوں کی طرح جن کی کمیں گاہ بنا رفتہ رفتہ انہیں لہروں نے مجھے چاٹا...
  2. فرحت کیانی

    مظفر وارثی نیندوں کا احتساب ہُوا یا نہیں ہُوا

    نیندوں کا احتساب ہُوا یا نہیں ہُوا سچا کسی کا خواب ہُوا یا نہیں ہُوا بے داغ کوئی شکل نظر آئی یا نہیں آئینہ بے نقاب ہُوا یا نہیں ہُوا لائی گئیں کٹہرے میں کتنی عدالتیں قانون لاجواب ہُوا یا نہیں ہُوا جو آج تک کیا گیا احسان کی طرح اس ظلم کا حساب ہُوا یا نہیں ہُوا اُس کے بھی دل میں آگ لگی یا...
  3. محمد تابش صدیقی

    مظفر وارثی غزل: ساتھ ہر چند ہمسفر رکھنا

    ساتھ ہر چند ہمسفر رکھنا سامنے اپنی رہ گزر رکھنا زندگی خواب بن کے رہ جائے زانوئے شب پہ یوں نہ سر رکھنا برف کی ناؤ میں تو بیٹھے ہو آگ سی ذہن میں مگر رکھنا خاک پر بھی اگر بناؤ محل سنگِ بنیاد عرش پر رکھنا بن گئے خول اب تو چہرے بھی احتیاطِ دل و نظر رکھنا لذّتیں لے چلیں تمھارے حضور تلخیاں گفتگو...
  4. محمد رضوان نقشبندی

    مظفر وارثی ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے

    ہر ایک لمحے کے اندر قیام تیرا ہے زمانہ ہم جسے کہتے ہیں نام تیرا ہے درائے اول و آخر ہے تو مرے مولٰی نہ ابتدا نہ کوئی اختتام تیرا ہے تری ثنا میں ہے مصروف بےزبانی بھی سکوتِ وقت کے لب پہ کلام تیرا ہے شعور نے سفرِ لاشعور کر دیکھا تمام لفظ ہیں اسکے ’دوام‘ تیرا ہے تمام عمر کٹے اِک طویل سجدے میں...
  5. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

    میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا حق تعالٰی کی اطاعت ہے...
  6. کاشفی

    ہاتھ انصاف کے چوروں کا بھی کیا میں کاٹوں؟ - مظفر وارثی

    غزل (مظفر وارثی) ہاتھ انصاف کے چوروں کا بھی کیا میں کاٹوں؟
  7. ڈاکٹرعامر شہزاد

    مظفر وارثی ﺍﻭﯾﺴﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ، ﺑﻼﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ

    ﺍﻭﯾﺴﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ، ﺑﻼﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﻃﻠﺐ ﮨﮯ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺑﮯ ﻃﻠﺐ ﺳﻮﺍﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﯾﮧ ﻣﻌﺮﻓﺖ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﮨﻞِ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺟﻨﯿﺪﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺎ ﮐﮯ ﻣﻞ، ﻏِﺰﺍﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﺻﺤﺎﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮭﻮﻝ ، ﺗﺎﺑﻌﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﺮﺍﻍ ﻟﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﭼﺎﮨﺌﯿﮟ ﺗﻮ ﺍِﻥ ﻣﻮﺍﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﺩﺭﻭﺩ ﭘﮍﮪ ، ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ، ﻋﺒﺎﺩﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺍﺯ ﭘﮍﮪ ﺻﻔﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺑﭽﮭﯽ...
  8. طارق شاہ

    مظفر وارثی :::::: ہاتھ اِنصاف کے چوروں کا بھی کیا میں کاٹُوں :::::: Muzaffar Warsi

    غزل ہاتھ اِنصاف کے چوروں کا بھی کیا میں کاٹُوں جُرم قانوُن کرے، اور سزا میں کاٹُوں دُودھ کی نہر ، شہنشاہ محل میں لے جائے ! تیشۂ خُوں سے پہاڑوں کا گَلا میں کاٹُوں تیرے ہاتھوں میں ہے تلوار، مِرے پاس قَلَم بول! سر ظُلم کا ، تُو کاٹے گا یا میں کاٹُوں اب تو بندے بھی، خُدا بندوں کی تقدِیر...
  9. نظام الدین

    مظفر وارثی کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں

    کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں کہ چند سانس بھی آئے نہ اپنے حصے میں وہ ایک ایسے سمندر کے روپ میں آیا کہ عمر کٹ گئی جس کو عبور کرنے میں مجھے خود اپنی طلب کا نہیں ہے اندازہ یہ کائنات بھی تھوڑی ہے میرے کاسے میں ملی تو ہے مری تنہائیوں کو آزادی جڑی ہوئی ہیں کچھ آنکھیں مگر دریچے میں...
  10. فرحت کیانی

    مظفر وارثی غزل- نیندوں کا احتساب ہُوا یا نہیں ہُوا

    نیندوں کا احتساب ہُوا یا نہیں ہُوا سچا کسی کا خواب ہُوا یا نہیں ہُوا بے داغ کوئی شکل نظر آئی یا نہیں آئینہ بے نقاب ہُوا یا نہیں ہُوا لائی گئیں کٹہرے میں کتنی عدالتیں قانون لاجواب ہُوا یا نہیں ہُوا جو آج تک کیا گیا احسان کی طرح اس ظلم کا حساب ہُوا یا نہیں ہُوا اُس کے بھی دل میں آگ لگی یا نہیں...
  11. عمراعظم

    مظفر وارثی ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں ٹلتا۔

    ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں جاتا دیوار سے بھونچال کو روکا نہیں جاتا دعووں کے ترازو میں تو عظمت نہیں تُلتی فیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتے تلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا چور اپنے گھروں میں تو نہیں نقب لگاتے اپنی ہی کمائی کو تو لُوٹا نہیں جاتا...
  12. عؔلی خان

    شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا - (مظفؔر وارثی)

    شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا سچ منہ سے نکل جاتا ہے، کوشش نہيں کرتا گرتی ہوئی ديوار کا ہمدرد ہوں، ليکن چڑھتے ہوئے سُورج کی پَرستش نہيں کرتا ماتھے کے پسينے کی مہک آئے نہ جِس سے وہ خون ميرے جسم ميں گردش نہيں کرتا ہمدردیءِ احباب سے ڈرتا ہوں مظفؔر ميں زخم تو رکھتا ہوں، نمائش نہيں...
  13. عؔلی خان

    مَانا کہ مُشتِ خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں مَیں - (مظفر وارثی)

    مَانا کہ مُشتِ خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں مَیں لیکن ہوا کے رحم و کرم پر نہیں ہوں مَیں انسان ہوں، دھڑکتے ہوئے دل پہ ہاتھ رَکھ یُوں ڈُوب کر نہ دیکھ سَمندر نہیں ہوں مَیں چہرے پہ مل رہا ہوں سیاہی نصیب کی آئینہ ہاتھ میں ہے سِکندر نہیں ہوں مَیں غالؔب تِری زمین میں لکھّی تو ہے غزل تیرے قدِ سخن کے...
  14. فاتح

    معروف غزل گو اور نعت خواں شاعر مظفر وارثی وفات پا گئے

    انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ معروف غزل گو اور نعت خواں شاعر مظفر وارثی طویل علالت کے بعد کل بتاریخ 28 جنوری، 2011 کو لاہور میں، 77 برس کی عمر میں، وفات پا گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون مظفر وارثی (ولادت: 23 دسمبر 1933ء - 28 جنوری 2011ء) کا پیدائشی نام "محمد مظفر الدّین احمد صدّیقی"...
  15. فرخ منظور

    مظفر وارثی لبِ خاموش سے اظہارِ تمنا چاہیں ۔ مظفر وارثی

    غزل لبِ خاموش سے اظہارِ تمنا چاہیں بات کرنے کو بھی تصویر کا لہجہ چاہیں تو چلے ساتھ تو آہٹ بھی نہ آئے اپنی درمیاں ہم بھی نہ ہوں یوں تجھے تنہا چاہیں ظاہری آنکھ سے کیا دیکھ سکے گا کوئی اپنے باطن پہ بھی ہم فاش نہ ہونا چاہیں جسم پوشی کو ملے چادرِ افلاک ہمیں سر چھپانے کے لئے وسعتِ صحرا چاہیں خواب...
  16. justuju

    انگریزی ترجمہ - اے خدا، اے خدا، جس نے کی جستجو، مل گیا اس کو تو، سب کا تو، رہنما

    At Justuju Media we have carried out a few translations of excellent Urdu Poetry in to English. Here is one of the most popular Hamd: TO view more about it, please visit: Zar Grifth Praise to the God Original Poetry in Urdu by Mr. Muzaffar Warsi Translated by: Hashim Syed Mohammad Bin...
  17. محمد امین

    مظفر وارثی اب کے برسات کی رُت اور بھی بھڑکیلی ہے:مظفر وارثی

    اب کے برسات کی رُت اور بھی بھڑکیلی ہے، جسم سے آگ نکلتی ہے قبا گیلی ہے، سوچتا ہوں کہ اب انجامِ سفر کیا ہوگا؟ لوگ بھی کانچ کےہیں راہ بھی پتھریلی ہے، شدتِ کرب میں تو ہنسنا کرب ہے میرا، ہاتھ ہی سخت ہیں زنجیر کہاں ڈھیلی ہے؟ گرد آنکھوںمیں سہی، داغ تو چہرے پہ نہیں، لفظ دھندلے ہیں مگر فکر تو چمکیلی...
  18. مغزل

    مظفر وارثی شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا ----------- مظفر وارثی

    غزل شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا سچ منہ سے نکل جاتا ہے، کوشش نہيں کرتا گرتی ہوئی ديوار کا ہمدرد ہوں، ليکن چڑھتے ہوئے سورج کی پرستش نہيں کرتا ماتھے کے پسينے کی مہک آئے تو ديکھيں وہ خون ميرے جسم ميں گردش نہيں کرتا ہمدردی ِ احباب سے ڈرتا ہوں مظفر ميں زخم تو رکھتا...
  19. فرحت کیانی

    مظفر وارثی نعت۔ خود میرے نبی نے بات یہ بتا دی ، لانبی بعدی۔ مظفر وارثی

    خود میرے نبی نے بات یہ بتا دی ، لانبی بعدی ہر زمانہ سن لے یہ نوائے ہادی ، لانبی بعدی لمحہ لمحہ اُن کا طاق میں ہوا جگمگانے والا آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا لہجہء خدا میں آپ نے صدا دی، لانبی بعدی تھے اصول جتنے اُن کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں دیں کے سارے رستے آپ تک پہنچ کر ختم ہو...
  20. فرحت کیانی

    مظفر وارثی حمد۔ کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے۔ مظفر وارثی

    کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب ہر آئینے میں جو عکس اپنا...
Top