منٹو: ہیولیٰ برقِ خرمن کا
(مظفّر علی سیّد)
اس سے پہلے جن شخصیات کے’پروفائل‘ یا نیم رُخ مطالعے لکھ چکا ہوں ،اُن کے سننے والوں میں سے چند ایک کرم فرماؤں کا تقاضا تھا کہ منٹو صاحب کی بھی شخصی یادیں قلمبند کی جائیں۔ مشکل یہ آن پڑی کہ لاہور میں اور لاہور کے آس پاس پانچ ایک برس کا عرصہ گزارنے کے...