حرمِ سیدِ ابرار تک آ پہنچے ہیں
سرزمینِ فلک آثار تک آ پہنچے ہیں
ہم سیہ کار بھی انوار تک آ پہنچے ہیں
ہم گنہ کار بھی دربار تک آ پہنچے ہیں
رقص کرتے ہوئے سامانِ سفر باندھا تھا
وجد کرتے ہوئے سرکار تک آ پہنچے ہیں
اللہ اللہ یہ ہم سوختہ جانوں کا نصیب
کہ ترے سایہء دیوار تک آ پہنچے ہیں
جو فسانے رہے...
مرے وطن !
بہشت گوش تھے نغمات آ بشاروں کے
نظر نواز تھے نظارے مرغزاروں کے
بھلاوں کیسے مناظر تری بہاروں کے
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑاوں گا اک دن
مرے وطن ! تری جنت میں آ وں گا اک دن
کلی کلی ترے گلشن کی مسکراتی تھی
نگاہ جلووں کے طوفاں میں ڈوب جاتی تھی
نسیمِ صحنِ چمن بوے یار لاتی تھی
ذرا ٹھہر ! وہی...
تری نگاہ سے ذرے بھی مہر و ماہ بنے
گدائے بے سروساماں جہاں پناہ بنے
رہ مدینہ میںقدسی بھی ہیں جبیں فرسا
یہ آرزو ہے مری جاں بھی خاکِ راہ بنے
زمانہ وجد کُناں اب بھی اُن کے طوف میں ہے
جو کوہ و دشت کبھی تیری جلوہ گاہ بنے
حضور ہی کے کرم نے مجھے تسلی دی
حضور ہی مرے غم میں مری پناہ بنے
ترا غریب بھی...
تضمین بر نعتِ قدسی
دل میں عشقِ شہ کونین کی ہے آگ دبی
عجمی شیشے میں ہے بادہ نابِ عربی
مجھ سا محرومِ ازل اور یہ فیضانِ نبی
مرحبا سیدِ مکی مدنی العربی
دل و جاں باد فدایت چہ عجب خوش لقبی
شہِ خوبانِ عرب نازشِ خوبانِ عجم
ترے جلووں سے ضیا گیر ہیں انوارِ حرم
راحتِ جانِ حزیں ہے ، ترا اسمِ اعظم
منِ...
وہ جا رہے تھے حال مرا جاں کنی کا تھا
اے ہم نشیں یہ وقت بھلا بے رخی کا تھا
راہِ جنوں میں آپ ہی گمراہ ہوگیا
دعویٰ تو راہبر کو مری راہبری کا تھا
پروانے کو عطا کیا کیوں تو نے سوزِ عشق
حصہ یہ صرف میری ہی تشنہ لبی کا تھا
کرتا میں کیوں خدائی میں اظہارِ مدعا
اخفائے رازِ عشق ، تقاضا خودی کا تھا...
ابر و بادِبہار می باید
ساقیِ گلعذار می باید
عاشقِ سخت جان و شیدا را
گردشِ روزگار می باید
چوںدلِ بے قرار می داری
چشم ہم اشکبار می باید
میکش و ساقی و صبوحی را
موسمِِ خوش گوار می باید
مدفنِ عاشق شکستہ دل
در رہ کوئے یار می باید
تاکنم مدحِ کاکلش تحریر
خامہ مشکبار می باید...
دیباچہ
الحمد للہ رب العالمین و الصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم الذی ہو رحمۃ اللعالمین و بالمومنین روف الرحیم۔
نعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں تعریف کرنا۔ اصطلاحی طور پر یہ لفظ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی تعریف کے لیے مخصوص ہوچکا ہے ۔ اللہ تعالی نے اپنے کلام معجزنظام میں اپنے...
حافظ مظہر الدین مظہر کی لکھی ہوئی نعت پیشِ خدمت ہے۔
گفتگوئے شہ ابرار ﷺ
گفتگوئے شہ ﷺ ابرار بہت کافی ہے
ہو محبت تو یہ گفتار بہت کافی ہے
یادِ محبوبﷺ میں جو گزرے وہ لمحہ ہے بہت
اس قدر عالم انوار بہت کافی ہے
مدح سرکار ﷺ میں یہ کیف، یہ مستی ،یہ سرور
میری کیفیتِ سرشاربہت کافی ہے
للہ الحمد کہ ہم...