بہت خوش بخت ہیں آنکھیں جنہوں نے ان کو دیکھا ہے
بہت خوش صوت ہیں وہ لفظ
جو ان کے قلم کی نوک پر چمکے، سخن کے آسمانوں پر
ستاروں کی طرح دمکے
بہت خوش رنگ ہیں وہ پھول جو ان کے جہانِ فکر میں مہکے
اور ان کی موہنی خوشبو ہمارے صحن تک آئی
صبا کے ہاتھ پر رکھ کر
سحر کے آخری تارے کی وہ قاصد ضیا لائی
کہ جس کو...
اپنی بٹیا غزل نایاب کے نام
محترم ناعمہ عزیز بٹیا کی لکھی نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ سوہنا سب بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمت بھری بہاریں مقدر فرمائے ۔آمین
بہت دعائیں
کون سُنے
فراز دار سے تا پستیِ حفاظت ذات
کوئی نہیں جو احساس کی صدا سُن لے
اسی لیے تو ہر انسان کے لب پہ ہے یہ دعا
خُدا کرے میری بپتا مرا خدا سُن لے
مطالبہ ہے یہ ہم عصر حق پرستوں کا
فضا میں چیخ سُنائی بھی دے، دکھائی بھی دے
یقیں سے کون کہے نغمے ہیں کہ فریادیں
افق افق اگر اک شور سا سُنائی بھی دے...