اس زمرے میں پہلی بار دھاگہ کھول رہا ہوں ایک نعت رسولِ مقبول ﷺ سے۔
بابا جانی کی شفقتوں کے طفیل کہ انہی کی اصلاح کی بدولت یہ نعت مکمل ہوئی۔
تا ابد چمکیں گے یہ نور کے ہالے تیرے
ہاتھ باندھے کھڑے ہیں چاہنے والے تیرے
یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر
اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے
یہ بھی ہم...
نعت
تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی
آخری خطبے کی صورت میں وصیت لکھی
تو نے کچلے ہوئے لوگوں کا شرف لوٹایا
عدل کے ساتھ ہی احسان کی دولت لکھی
سرحدِ رنگ بہ عنوانِ اخوت ڈھائی
ورقِ دہر پہ ہر سطر محبت لکھی
تو نے ہر ذرے کو سورج سے ہم آہنگ کیا
تو نے ہر قطرے میں اِک بحر کی وُسعت لکھی
حسنِ آخر...
اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ
دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ
اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ
اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ
اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت
دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ مدینہ
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید...