نامعلوم شاعر

  1. سیما علی

    جس دیس سے ماؤں بہنوں کو

    جس دیس سے ماؤں بہنوں کو اغیار اٹھا کر لے جائیں اس دیس کے ہر اک حاکم کو سولی پہ چڑھانا واجب ہے جس دیس سے قاتل غنڈوں کو اشراف چھڑا کر لے جائیں جس دیس کی کورٹ کچہری میں انصاف ٹکوں پر بکتا ہو جس دیس کا منشی قاضی بھی مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو جس دیس کے چپے چپے پر پولیس کے ناکے ہوتے ہوں جس دیس...
  2. فرحان محمد خان

    ہزار باتیں کہے زمانہ، میری وفا پر یقین رکھنا-نامعلوم

    کیا کسی کو اس کے شاعر کا نام پتا ہے ہزار باتیں کہے زمانہ، مری وفا پر یقین رکھنا ہر اک ادا میں ہے بے گناہی، مری ادا پہ یقین رکھنا مری محبت کی زندگی کو، نظر نہ لگ جائے اس جہاں کی یہی صدا ہے دھڑکتے دل کی،مری صدا پہ یقین رکھنا کسی کو ہنستا نہ دیکھ پائے،عجیب شے ہے یہ بیری دنیا یہ بےمروّت ہے، بے...
  3. وقار..

    غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے

    مسکراہٹ ادھار دینا ذرا کچھ ستارے خریدنے ہیں مجھے ایک آنسو کا مول کیا لوگے؟؟ آج سارے خریدنے ہیں مجھے بول تتلی کے دام کتنے ہیں؟؟ رنگ پیارے خریدنے ہیں مجھے میں خوشی میں جو بیچ آیا تھا غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے زندگی کے جوار بھاٹے سے کچھ شرارے خریدنے ہیں مجھے میں سمندر خرید بیٹھا ہوں اب کنارے...
  4. کاشفی

    پگلی سی لڑکی

    پگلی سی لڑکی عجب پگلی سی لڑکی ہے مجھے ہر روز کہتی ہے بتاؤ کچھ نیا لکھا؟ کبھی اس سے یہ کہتا ہوں کہ میں نے نظم لکھی ہے مگر عنوان دینا ہے بہت بیتاب ہوتی ہے وہ کہتی ہے سناؤ! میں اسے اچھا سا عنوان دیتی ہوں وہ میری نظم سنتی ہے اور اس کی بولتی آنکھیں کسی مصرعے، کسی تسبیح پر یوں مسکراتی ہیں کہ۔۔۔ مجھے...
  5. گرو جی

    سوچیندا کجہ آں تے تیندا کجہ ہے

    ایک پنجابی/سرائیکی شاعر دا کلام تساڈی خدمت وچ پیش کرداں مینیوں‌شاعر دا نام معلوم نہیں لہذا معذرت سوچیندا کجہ آں تے تیندا کجہ ہے دل بھی دلیلاں وچ جاندا الجہ ہے آس امید دا ڈیوا بال کے رکھیا ہوا نہیں اور ویندا بھی بجھ ہے اردو ترجمہ سوچتا کچھ ہوں اور ہوتا کچھ ہے دل بھی...
  6. طالوت

    د کھ

    پوچھنے والے تجھے کیسے بتائیں آخر دکھ عبارت تو نہیں ہے جو تجھے لکھ کر دے دیں یہ کہانی بھی نہیں ہے کہ سنائیں تجھ کو نہ کوئی بات ہی ایسی کہ بتائیں تجھ کو زخم ہو تو تیرے ناخن کے حوالے کر دیں آئینہ بھی تو نہیں کہ دکھائیں تجھ کو یہ کوئی راز نہیں جس کو چھپائیں تو وہ راز کبھی چہرے کبھی آنکھوں سے...
Top