شاعری کی تعریف کے سلسلے میں جو فسادات ناقدین و ناظرین کے ہاں برپا رہے ہیں ان سے ادب کے قارئین واقف ہیں۔ دور کی کوڑیاں بھی کم نہیں لائی گئیں اور گھر کے کھوٹے سکے بھی بہت چلائے گئے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان بحثوں کے شیوع اور منہاج پر بہت زیادہ اثر گزشتہ کچھ عرصے سے تنقیدِ مغرب کا رہا ہے۔ یہ اندازِ...
(محمداحمد بھائی کی فرمائش پر لکھا گیا)
عالمی ادب کے تناظر میں دیکھا جائے تو غزل یوں معلوم ہوتی ہے جیسے جل پریوں کے جمگھٹ میں کوئی آسمانی پری سطحِ آب پر اتر آئی ہو۔ اجنبی اجنبی، وحشی وحشی، تنہا تنہا۔ جس کے حسنِ سوگوار پر لوگ ریجھ بھی جائیں اور سٹپٹا بھی جائیں۔ دیوانوں کو اس کا جمالِ بے ہمتا وجد...
جناب طالب سحر نے آج ایک لڑی میں ہونے والی گفتگو کو مندرجہ ذیل مراسلے سے پھر تازہ کیا:
میں شرمندہ ہوں کہ ایک عہد کے باعث وہاں جواب نہیں دے سکتا۔ لہٰذا یہ نیا دھاگا کھولتے ہی بنی۔ گو کہ موصوف نے چند ایک سوالات اور بھی اٹھائے ہیں مگر میں اپنی توجہ اسی معاملے پر مرکوز کرنی چاہتا ہوں جس میں انھوں...
بنانے والے کے بنانے پہ صدقے جس نے عالم کے گوشے گوشے میں ایک عجیب ہی توازن قائم کر رکھا ہے۔ شر خیر پہ غالب ہے۔ تیرگی کائنات کے رگ و ریشے میں دوڑ رہی ہے اور روشنی ہے کہ کہیں کہیں جھلملا کے رہ جاتی ہے۔ احمق بڑی تعداد میں پیدا ہوتے ہیں اور داناؤں کا ناطقہ بند کر کے رکھ دیتے ہیں۔ قہر کی اندھی بجلیاں...
ایک پرانا مضمون۔ آج بلاگ کھنگالتے نظر آ گیا تو سوچا نذر کر دیا جائے۔
صاحبو، میں کوئی بہت پڑھا لکھا شخص نہیں ہوں۔ ضروری نہیں کہ میری باتیں آپ کو نہایت معقول اور صائب معلوم ہوں۔ مگر مجھے ایک طویل عرصہ فلسفہ و ادب کے میدانوں میں آوارگی کے بعد اپنی جستجو کی ثمر آوری اور صداقت شناسی پر کسی قدر...
ساتھیو!
پچھلے کچھ دنوں سےہمارے دوستوں کے درمیان بلاگنگ اور ادب کو لے کر بحث ہو رہی ہے۔میرے ایک دوست کا کہنا ہےآج بلاگو ںمیں جو لکھا جا رہا ہے، وہ بیس ۔پچیس سال بعد بھی پڑھا جاتا رہے، تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ادب کہلانے کے قابل ہے یا نہیں۔جبکہ ایک اور دوست کا کہنا ہے یہ سوال ایسا ہی ہے...