آنس معین

  1. چوہدری لیاقت علی

    ملن کی ساعت کو اس طرح سے امر کیا ہے۔ آنس معین

    ملن کی ساعت کو اس طرح سے امر کیا ہے تمھاری یادوں کے ساتھ تنہا سفر کیا ہے سنا ہے اس رُت کو دیکھ کر تم بھی رو پڑے تھے سنا ہے بارش نے پتھر دل پر اثر کیا ہے گھٹن بڑھی ہے تو پھر اسی کو صدائیں دی ہیں کہ جس ہوا نے ہر اک سجر بے ثمر کیا ہے ہے تیرے اندر بسی ہوئی ایک اور دنیا مگر کبھی تو نے اتنا لمبا...
  2. عؔلی خان

    اِیک نَظم - ( آنِسؔ مُعین)

    اِیک نَظم دانشور کہلانے والو! تُم کیا سمجھو؟ مُبہم چیزیں کیا ہوتی ہیں؟ تھل کے رِیگستان مِیں رہنے والے لوگو! تُم کیا جانو؟ ساون کیا ہے؟ اَپنے بَدَن کو رَات مِیں اَندھی تاریکی سے دِن مِیں خُود اَپنے ہاتھوں سے ڈھانپنے والو عُریاں لوگو! تُم کیا جانو؟ چولی کیا ہے، دَامن کیا ہے؟ شہر بَدَر ہوجانے...
  3. عؔلی خان

    وہ کُچھ گہری سوچ مِیں اِیسے ڈُوب گیا ہے - (آنِسؔ مُعین)

    وہ کُچھ گہری سوچ مِیں اِیسے ڈُوب گیا ہے بیٹھے بیٹھے ندی کِنارے ڈُوب گیا ہے آج کی رَات نہ جانے کِتنی لَمبی ہو گی آج کا سُورَج شام سے پہلے ڈُوب گیا ہے وہ جو پیاسا لگتا تھا، سیلاب زَدہ تھا پانی پانی کہتے کہتے ڈُوب گیا ہے مِیرے اَپنے اَندر اِیک بھنور تھا جِس مِیں مِیرا سب کُچھ ساتھ ہی میرے...
  4. عؔلی خان

    وہ مِیرے حال پہ رویا بھی، مُسکرایا بھی - (آنِسؔ مُعین)

    وہ مِیرے حال پہ رویا بھی، مُسکرایا بھی عجیب شخص ہے، اپنا بھی ہے، پَرایا بھی یہ اِنتظار سحر کا تھا یا تُمھارا تھا دِیا جَلایا بھی مَیں نے، دِیا بجھایا بھی مَیں چاہتا ہوں ٹھہر جائے چَشمِ دَریا مِیں لَرزتا عَکس تُمھارا بھی، مِیرا سا یا بھی بہت مہین تھا پَردہ لرزتی آنکھوں کا مُجھے دِکھایا بھی...
Top