نسائی شاعری

  1. مغزل

    پروین شاکر غزل: دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا : پروین شاکر

    غزل دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا مسکراتے ہوئے رخصت کرنا اچھی آنکھیں جو ملی ہیں اُس کو کچھ تو لازم ہوا وحشت کرنا جرم کس کا تھا سزا کس کو ملی کیا گئی بات پہ حجت کرنا کون چاہے گا تمھیں میری طرح اب کسی سے نہ محبّت کرنا گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے وقت مل جائے تو زحمت کرنا پروین شاکر فاتح...
  2. مغزل

    آزاد نظم با عنوان : ’’شاعری‘‘ :از: غزل نازغزلؔ

    شاعری شاعری بھی بارش ہے !! جب برسنے لگتی ہے ۔۔ سوچ کی زمینوں کو رنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ لفظ کو معانی کے ڈھنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ نِت نئے خیالوں کی کونپلیں نکلتی ہیں۔۔۔ اور پھر روانی پر یوں بہار آتی ہے۔۔۔ جیسے ٹھوس پربت سے گنگناتی وادی میں آبشار آتی ہے۔۔ شاعری بھی بارش ہے۔۔۔ اُن دلوں کی دھرتی پر ۔۔۔ غم...
  3. مغزل

    خود آئینے سے اوجھل ہوگئی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرزانہ نیناں

    ترے جنگل کی صندل ہوگئی ہوں سلگنے سے مکمل ہوگئی ہوں ذرا پیاسے لبوں کی اے اداسی مجھے تو دیکھ چھاگل ہوگئی ہوں بدن نے اوڑھ لی ہے شال اس کی ملائم ، نرم ، مخمل ہوگئی ہوں دھنسی جاتی ہے مجھ میں زندگانی میں اک چشمہ تھی دلدل ہوگئی ہوں کسی کے عکس میں کھوئی ہوں اتنی خود آئینے سے اوجھل ہوگئی ہوں...
Top