آنسو
کسی کا غم سن کے
میری پلکوں پہ
ایک آنسو جو آ گیا ہے
یہ آنسو کیا ہے ؟
یہ آنسو کیا اک گواہ ہے
میری درد مندی کا، میری انسان دوستی کا ؟
یہ آنسو کیا اک ثبوت ہے
میری زندگی میں خلوص کی ایک روشنی کا ؟
یہ آنسو کیا یہ بتا رہا ہے
کہ میرے سینے میں ایک حسّاس دِل ہے
جس نے کسی کی دل دوز داستاں جو...