نعتیہ اشعار

  1. جاسمن

    ایسے اشعار جن میں درود ہو۔

    صل علی درود جو سرکار پر پڑھا سب مرحلے حیات کے آسان ہو گئے ریاض احمد قادری
  2. Qamar Shahzad

    نہ صرف ہم سے گنہگار

    نہ صرف ہم سے گنہگار بھی وہاں ہوں گے انا لھا کے صدا کار بھی وہاں ہوں گے لواءِ حمد کے سائے وہ ہوں گے تخت نشیں تمام بے کس و لاچار بھی وہاں ہوں گے ہمارے دل میں کشش خلد کی بڑھانے کو یہی بہت ہے کہ سرکار بھی وہاں ہوں گے سنا ہے خلد میں ہوں گی سبھی حسیں اشیاء تو کیا مدینے کے بازار بھی وہاں ہوں...
  3. سردار محمد نعیم

    نصیر الدین نصیر گلزار مدینہ صلِّ علیٰ رحمت کی گھٹا سبحان اللّٰہ

    گلزارِ مدینہ صلِّ علیٰ،رحمت کی گھٹا سبحان اللّٰٰہ پُر نُور فضا ماشااللّٰہ،پُر کیف ہَوا سبحان اللّٰہ اُس زلفِ معنبر کو چھو کر مہکاتی ہُوئ ،اتراتی ہُوئ لائ ھے پیامِ تازہ کوئ،آئی ھے صبا سبحان اللّٰہ والشمس جمالِ ہوش ربا زلفیں وَالیلِ اِذا یَغشٰی القابِ سیادت قرآں میں،یٰسیں ،طٰحہٰ سبحان اللّٰہ...
  4. بافقیہ

    خوبصورت نعتیہ کلام

    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ امید کہ احباب بعافیت تمام ہوں گے۔۔۔ آج جمعہ کی بابرکت ساعات کے پیش نظر ایک خوبصورت نئی نعتیہ لڑی بنارہاہوں۔ جس میں احباب سے گزارش ہے کہ خوبصورت اور معیاری کلام پیش کریں۔ نعتیہ شاعری فن شاعری میں سب سے حساس موضوع ہے۔ جس میں بڑے بڑے شعراء کے قدم ڈگمگا جاتے...
  5. سردار محمد نعیم

    اے کاش وہ دن کب آئیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    اے کاش وہ دن کب آئیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے دامن میں مرادیں لائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے بیتابی الفت کی دھن میں ہم دیدہ ودل کے بربط پر توحید کے نغمے گائیں گے جب ہم مدینہ جائیں گے تھامیں گے سنہری جالی کو چومیں گے معطر پردوں کو قسمت کو ذرا سلجھائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے زم زم...
  6. سردار محمد نعیم

    نصیر الدین نصیر مجھ پہ محشر میں نصیر ان کی نظر پڑ ہی گئی

    .مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے مِرے آقا! کرنا حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضہ کرنا میں کہ ذرہ ہُوں مجھے وسعتِ صحرا دےدے کہ ترے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا میں ہوں بےکس ، تیرا شیوہ ہے سہارا دینا میں ہوں بیمار ، تیرا کام ہے اچھا کرنا تو کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے کہ تری شان کے شایاں نہیں...
  7. جاسمن

    نعتیہ اشعار

    میں جو اِک برباد ہوں، آباد رکھتا ہے مجھے دیر تک اسمِ محمدؐ شاد رکھتا ہے مجھے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
  8. کاشفی

    نعتیہ اشعار - عاشور کاظمی

    نعتیہ اشعار (عاشور کاظمی)
  9. زین

    عطاء شاد کی شاعری، منتخب کلام

    اُن کو پرچھائیں بھی سورج ہے ، گہن آئینہ حیرتِ نور ہے، وہ ماہ شِکن آئینہ نقش ایسا کہ ازل تا ابد، مہر فشاں عکس ایسا کہ زمین تا بہ زمن، آئینہ ہم ستم خوردہء ظلمت ہیں، سراپائے غبار اے سحر تابِ کرم! اے ہمہ تن آئینہ! ان کے گنبد کا کلس، پرورشِ طبع کرے ان کا دَر ہے تو یہ خاکسترِ تن آئینہ کیا عجب...
  10. ابن جمال

    آپ کی پسند کی نعت یاشعر

    ہم کھیل کھیل میں دنیابھر کے کھیل کھیلتے ہیں اوراپنے علم ومعلومات کا دائرہ کار بڑھاتے ہیں۔ توچلئے آج سے ایک نیاکھیل شروع ہو۔یہ صرف کھیل نہیں بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہے۔ انتاکشری، پسندیدہ شعر اوردوسرے بہت سے اس قبیل کے کھیل توکھیل چکے۔آئیے اب کھیلتے ہیں۔ نعتیہ اشعار کا کھیل۔اس میں ہر ممبرکو حضورپاک...
Top