نعت رسول مقبول صلی الله علیہ وآلہ وسلم
قائم ہیں اس جہاں میں ان ہی کے نشاں سے ہم
مقبولِ حق ہیں صرف نبی کی زباں سے ہم
صلی الله علیہ وآلہ وسلم
عشقِ نبی نے آج یہ دن بھی دکھا دیا
خود آشنا سے ہو گئے دردِ نہاں سے ہم
اپنی حیات و موت انہی کے طفیل ہے
رکھتے نہیں ہیں واسطہ سود و زیاں سے ہم
اب جلوۂ...
بیت بازی نعت مبارکہ
پڑھیے کچھ منفرد
(نوٹ :
شعر کے دونوں مصرعوں کی ابتدا اور اختتام مخصوص حروف سے ہے۔
جس حرف پر شعر ختم ہوگا، اگلا شعر اسی حرف سے شروع ہوگا، سوائے ”ڑ“ کے، کیوں کہ ”ڑ“ سے کوئی حرف شروع نہیں ہوتا۔ اس لیے ”ز“ کو ”ڑ“ کا قائم مقام رکھا ہے۔)
آمدِ مصطفیٰﷺ ، مرحبا مرحبا
آگیا لب پہ...
السلام علیکم
محترم الشفاء بھائی کی کہی مناجات (میں بھی ہو جاتا ہوں آقا کے ثنا خوانوں میں...) کو تصویر کا روپ دینے کی اک کوشش ۔
اللہ سوہنا ہم سب کو حمد و ثنا میں مصروف رہنے کی توفیق سے نوازے آمین
بہت دعائیں
حُسنِ کونین کی تزئین ہے سیرت اُن کی
ہے ہر اِک سورہ قرآں میں بھی صورت اُن کی
میں ہوں انمول ورق مجھ پہ ہے مدحت اُن کی
لفظ اُن کے ہیں بیاں اُن کا عبارت اُن کی
عہدِ سائنس میں ہے عقل و خرد کی معراج
پھر بھی ہر ایک نفس کو ہے ضرورت اُن کی
تازگی برگ گل قدس کی اُن کا صدقہ
گلشنِ خلد کی عطرت ہے صباحت اُن...
عرش تک آج بھی وہ راہ گزر روشن ہے
اب بھی تاروں کی طرح گردِسفرروشن ہے
آبِ اَخلاقِ منور سے ہوا ہے سیراب
باغِ توحید کا اک ایک شجر روشن ہے
صرف انگشتِ مبارک کا کرم ہے اُس پر
ٹکڑے ہو کر بھی سراپائے قمر روشن ہے
شمعِ اِحساسِ ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں...
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی
ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
فاروق کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا
گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے
عثمان سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا
یورپ میں مارا مارا نہ...
نعت
وہ حبیبِ رب شہ دو سرا
وہ شعور و فکر کی آگہی
وہی نور حق وہی شمع جاں
وہ ہی کائنات کی روشنی
وہ دیار جود و سخا کہو
وہ مدینہ شہر وفا کہو
تمہیں کیا بتاؤں کہ اس جگہ
جو کہی ہے میں نے، سنی گئی
کبھی اہل عشق میں چھڑ گیا
جو بیانِ سیرت مصطفٰی
مجھے یوں لگا کوئی روشنی
میرے قلب و جاں میں اتر گئی
بجز...
یا رسول سلام عليك
یا نبی سلام عليك
یا رسول سلام عليك
یا نبی سلام عليك
صبا بسوی مدینه رو کن
صبا بسوی مدینه رو کن
از این دعاگو سلام برخوان
به گردِ شاه مدینه گرد و
به صد تضرع پیام برخوان
صبا بسوئے مدینہ جاکر
میری دعا اور سلام کہنا
بصد تضرع شہ مدینہ
سے جاکے میرا پیام کہنا
صبا بسوی مدینه رو کن...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خیر کے اعلیٰ زمانے کبھی دیکھے ہوتے
وہ زمانے وہ دیوانے کبھی دیکھے ہوتے
ہم بھی پائے شہ لولاک کا بوسہ دیتے
دید کے ارفع ٹھکانے کبھی دیکھے ہوتے
کیسے صدیق رضی اللہ عنہ لٹاتے تھے دل و جاں ان پر
کرتے صدقے وہ خزانے کبھی...
نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(سہیل احمد صدیقی)
مہ و نجوم سے بھی معتبر مدینہ ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کہوں، میرا گھر مدینہ ہے
نصیب ہو تو مروں جا کے میں بھی طیبہ میں
کہ مانتا ہوں شفاعت نگر مدینہ ہے
تجلیات کا صدقہ عطا ہو تو آقا
کہ جلوہ گاہ عتیق و عمر مدینہ ہے
حضور...