نعت رسول مقبول ﷺ
اسمِ اطہر کا تصور مری بینائی ہے
قلب نےذکرِمحمدﷺ سے جلا پائی ہے
بزمِ کونین سجی آپ ﷺ کی آمد کےطفیل
بالیقیں گلشنِ ہستی میں بہار آئی ہے
دلکشی زیبِ چمن، نورِ مہ و مہر و نجوم
یہ ترے ﷺ حُسنِ جہاں تاب کی رعنائی ہے
عاصیوں کو بھلا وحشت سرِمحشر کیوں ہو
اُن ﷺ کی رحمت نےشفاعت کی قسم...