اٹھے نہ جبیں اپنی بس یہ ہی دعا کرنا
جب ان کی مساجد میں تُو سجدے ادا کرنا
دربار رسالت میں جب جانا مقدر ہو
نیچی تُو نظر رکھنا اُونچی نہ صدا کرنا
قرآں کی تلاوت کو ہونٹوں پہ سجا لینا
ہر حزن و مصیبت سے دل اپنا رِہا کرنا
جِس حد پہ لگا دیں ہیں باڑیں مرے ہادی نے
اے رخشِ عمل میرے اُس حد پہ رکا...