میری پہلی شعری کاوش یہ پیروڈی تھی جو اس شعور سے پہلے کی ہے کہ میں شاعری کر سکتا ہوں۔ :)
"بارشوں کے موسم میں "
مجھ کو نزلہ ہونے کی
ریت اب بھی جاری ہے
" اب کی بار سوچا ہے"
میڈیسن بدل ڈالیں
"پھر خیال آیا کہ"
میڈیسن بدلنے سے
"بارشیں نہیں رکتیں"
السلام و علیکم !
جیسے ہی پاکستان میں خُشک سردی کا دور دورہ ہوتا ہے تبھی سیزنل بیماریاں بھی آ دھمکتی ہیں اور ہم پاکستانیوں کو سیلف میڈیکیشن جیساخطرناک مشغلہ بھی مل جاتا ہے جس میں ہم دھڑا دھڑ اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے نہیں ہچکچاتے ۔ تو یہ امر کافی وضاحت طلب ہے کہ ہمیں موسمی بیماریوں، جن میں...