نظمیں

  1. محمداحمد

    نظم: افشوا السلام (سلام کو عام کرو) ٭ محمد تابش صدیقی

    السلام علیکم، سلام عام کرنے کی ترغیب لیے تابش بھائی کی خوبصورت نظم آپ سب کی خدمت میں پیش ہے۔ اُمید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ نظم: اَفشُوا السَّلام جب بھی مِلو کسی سے تو یہ اہتمام ہو ملتے ہی السلامُ علیکم کہا کرو اَفشُوا السَّلام قولِ رسولِ کریمؐ ہے یعنی سلام کو تم باہم رواج دو دراصل السلامُ...
  2. محمداحمد

    نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

    آنگن یہ میرا گھر ہے یہ میرا کمرہ کہ جس میں بیٹھا میں اپنے آنگن کو دیکھتا ہوں کشادہ آنگن کہ جس میں مٹی کی سُرخ اینٹیں بچھی ہوئی ہیں کیاریوں میں سجیلے گُل ہیں حسین بیلیں قطار اندر قطار دیوار پر چڑھی ہیں بسیط آنگن کے ایک کونے میں اک شجر ہے شجر کے پتے ہوا کے ہمراہ جھومتے ہیں میں اپنے کمرے سے دیکھتا...
  3. محمداحمد

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    السلام علیکم، آج کل ہمارے محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی اپنی خوش ذوقی کو کام میں لاتے ہوئے بچوں کے لئے بہت ہی پیاری پیاری نظمیں تخلیق کر رہے ہیں اور اُنہی کی ایک نظم کی لڑی میں جناب الف نظامی صاحب نے ہماری توجہ بھی اس طرف مبذول کروائی ہے ۔ لیکن ہم آج تک بچوں کے لئے کوئی نظم نہیں لکھ سکے۔...
  4. محمد تابش صدیقی

    لمحاتِ نظر ٭ نظمیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    الحمد للہ۔ استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی مہربانی اور توجہ سے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کی تمام نظموں پر مشتمل مجموعۂ کلام "لمحاتِ نظر" کی ای بک تیار ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کو ایمان و صحت کے ساتھ سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ چونکہ زیادہ تر نظمیں ذاتی زندگی...
  5. سردار محمد نعیم

    میرا جی کلرک کا نغمہ محبت

    سب رات مری سپنوں میں گزر جاتی ہے اور میں سوتا ہوں پھر صبح کی دیوی آتی ہے اپنے بستر سے اٹھتا ہوں منہ دھوتا ہوں لایا تھا کل جو ڈبل روٹی اس میں سے آدھی کھائی تھی باقی جو بچی وہ میرا آج کا ناشتہ ہے دنیا کے رنگ انوکھے ہیں جو میرے سامنے رہتا ہے اس کے گھر میں گھر والی ہے اور دائیں پہلو میں...
  6. ردا فاطمہ

    نظمیں

    کاش کہ خوشیاں بکتی ہوتیں اور دکھوں کا ٹھیلا ہوتا ایک ٹکے میں آنسو آتے اور محبت چار ٹکے میں (پانچ ٹکے میں ساری دنیا) مفت ہنسی اور مفت ستارے چاند بھی ٹکڑے ٹکڑے بکتا خواہش نام کی چیز نا ہوتی ہاتھ بڑھا کے سب ملتا ہم چاہتے تو مر جاتے ناں جی چاہتا تو جیتے رہتے اونچے نیچے شہر نا ہوتے پانی پر بھی گھر...
  7. محمداحمد

    نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

    شاعری رات خوشبو کا ترجمہ کرکے میں نے قرطاسِ ساز پر رکھا صبح دم چہچہاتی چڑیا نے مجھ سے آکر کہا یہ نغمہ ہے میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں چارسو تتلیاں پریشاں ہیں اور دریچے سے جھانکتا اندر لہلاتا گلاب تنہا ہے محمد احمدؔ
  8. محمداحمد

    افتخار عارف خوں بہا (نظم)

    خوں بہا اپنے شہسواروں کو قتل کرنے والوں سے خوں بہا طلب کرنا وارثوں پہ واجب تھا قاتلوں پہ واجب تھا خوں بہا ادا کرنا واجبات کی تکمیل منصفوں پہ واجب تھی (منصفوں کی نگرانی قدسیوں پہ واجب تھی) وقت کی عدالت میں ایک سمت مسند تھی ایک سمت خنجر تھا تاج زرنگار اک سمت ایک سمت لشکر تھا اک طرف تھی مجبوری اک...
  9. محمداحمد

    STATUE ۔ انور جاوید ہاشمی کی ایک نظم

    سیّد انور جاوید ہاشمی کی ایک نظم 'STATUE'
  10. محمداحمد

    نظم ۔ آندھی ۔۔۔ از ۔۔۔ نذیر احمد شیخ

    نذیر احمد شیخ کی ایک خوبصورت نظم "آندھی" بشکریہ محترم نصیر احمد صاحب یہاں پیش کی جا رہی ہے ۔ نصیر صاحب کی تحریر سے پتہ چلتا ہے کہ نذیر احمد شیخ مزاحیہ شاعر تھے اور "حرفِ بشاش" کے نام سے اُن کی ایک کتاب بھی شائع ہوئی۔ نذیر احمد شیخ صاحب کی کہ یہ نظم اپنی سلاست اور روانی کے اعتبار سے لاجواب ہے۔...
  11. محمداحمد

    مختصر نظم ۔۔۔ | جوئے شِیر | ۔۔۔ محمد احمد

    جوئے شِیر (نظم) دن بھر رہا تیشہ بکف مزدور پر اک ٹِن1 نہ سوکھے دودھ کا گھر لا سکا۔ ۔۔۔۔۔ محمد احمدؔ 1. Tin
  12. محمداحمد

    مختصر نظم ۔۔۔| نیا دور، نئے طور |۔۔۔ محمد احمدؔ

    نیا دور، نئے طور یہ نیا زمانہ ہے اس نئے زمانے میں اب وہ سب نہیں ہوتا وہ جو پہلے ہوتا تھا پہلے دو فریقوں میں ایک جھوٹا ہوتا تھا محمد احمدؔ
  13. محمداحمد

    نظم : ۔۔۔۔۔ خالی ہاتھ ۔۔۔۔۔ از : محمد احمد

    خالی ہاتھ کل ترے جنم دن پر ، کتنے لوگ آئے تھے کیسے کیسے تحفوں میں آس رکھ کے لائے تھے زر نگار تحفوں سے چشم چشم خیرہ تھی چار سو تصنُع تھا، ساری بزم خنداں تھی اِ س نمودِ ثروت میں ، ایک نادر و نادار خود سے بے پناہ نالاں، دل سے برسرِ پیکار صرف تجھ سے ملنے کو ایسا بھی تو آیا تھا جس کے زرد چہرے...
  14. محمداحمد

    مصطفیٰ زیدی اپنے مرحوم بھائی مجتبیٰ زیدی کے نام

    تم کہاں رہتے ہو اے ہم سے بچھڑنے والو! ہم تمھیں ڈھونڈنے جائیں تو ملو گے کہ نہیں ماں کی ویران نگاہوں کی طرف دیکھو گے؟ بھائی آواز اگر دے تو سُنو گے کہ نہیں دشتِ غربت کے بھلے دن سے بھی جی ڈرتا ہے کہ وہاں کوئی نہ مونس نہ سہارا ہوگا ہم کہاں جشن میں شامل تھے جو کچھ سُن نہ سکے! تم نے ان زخموں میں کس...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    امجد اکبر کا کلام

    اس دھاگے میں ، میں اپنے ایک قابل احترام شاعر دوست جناب امجد اکبر صاحب کی غزلیں اور نظمیں وقتا فوقتا پیش کرتا رہوں گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ!
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے

    ایماں کی حلاوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے اسلام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے پایا ہے سکوں دل نے، کہا لب نے جب ’’اللہ‘‘ اس نام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے ہر لمحہ نبی چاہتے امت کی ہدایت اس کام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے ساقی سے لیا ہے جو ، وہ لوگوں میں کرو عام اس جام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ...
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    مبارک آنسو (نعتیہ کلام)

    یہ نعت میں نے دس سال پہلے لکھی تھی، مستند کتب دیکھ کر، باتیں تو الحمدللہ سب مستند ہیں، مگر کچھ فنی خرابیاں ہیں، اگر کوئی ہمدرد صاحب اصلاح کرنا چاہے تو مجھے بذریعہ مکالمہ اغلاط پر متنبہ کردے۔ نہ آبِ حیواں ، نہ آبِ احمر۔۔۔نہ آبِ زمزم ، نہ آبِ کوثر کوئی نہ اس دم سنبھل رہا تھا۔۔۔نبی{ﷺ} کے آنسو نکل...
  18. محمد بلال اعظم

    "نایافت" سے انتخاب

    السلام علیکم! احمد فراز کی نظمیں ٹائپنگ کا تیسرا زینہ "نایافت" سے انتخاب استادِ محترم الف عین صاحب فاتح بھائی قیصرانی بھائی مقدس آپی نوٹ: تبصرہ جات کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔
  19. محمداحمد

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ کہیں سنا ہے گئے زمانوں میں لوگ جب قافلوں کی صورت مسافتوں کو عبور کرتے تو قافلے میں اک ایسا ہمراہ ساتھ ہوتا کہ جو سفر میں تمام لوگوں کے پیچھے چلتا اور اُس کے ذمّے یہ کام ہوتا کہ آگے جاتے مسافروں سے اگر کوئی چیز گر گئی ہو جو کوئی شے پیچھے رہ گئی ہو تو وہ مسافر تمام...
  20. ش زاد

    کچھ نظمیں۔۔۔۔۔۔۔کچھ باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ش زاد

    کوشش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! آؤ بھائی دیا جلائیں اندھیاروں کی اس نگری میں اندھیاروں کا جیا جلائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وصّیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! وقت جب آگ کہانی لِکھے تو ہر انساں پر واجب ہے اِک کاغذ پر پانی لِکھے ایک سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! آباد زمیں کو دیکھ کے سورج کیوں جلتا ہے؟؟؟ دیکھا...
Top