لالۂ صحرا
علامہ اقباؔل
یہ گنبدِ مِینائی، یہ عالَمِ تنہائی
مجھ کو تو ڈراتی ہے اِس دشت کی پنہائی
بھٹکا ہُوا راہی مِیں، بھٹکا ہُوا راہی تُو
منزِل ہے کہاں تیری! اے لالۂ صحرائی
خالی ہی کلِیموں سے یہ کوہ و کمر، ورنہ !
تُو شعلۂ سِینائی، مَیں شعلۂ سِینائی
تُو شاخ سے کیوں پُھوٹا، مَیں شاخ سی کیوں...