السلام علیکم
اک عرصہ سے محترم فاتح بھائی کی کہی اس غزل کو تصویر کرنے کی خواہش تھی ۔
آج کھینچ تان خواہش پوری کر ہی لی ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب بھی دیکھیں ۔ واہ واہ سے میرا دل خوش ہوگا نا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
در یوزہ گری حرفہء درویش و قلندر
کشکولیء شب پیشہء دارا و سکندر
غدارِحرم فتنہء مغرب کے مصاحب
خیراتِ صلیبی ہے منافق کا مقدر
کھلتے ہیں یہ اسرارِ قلندر سوئے محفل
ملبوسِ قلندر ہے فقط عشق کی چادر
آزادیء خوشرنگ ہے بدرنگ غلامی
خوں رنگ سیاست کا ہے گل رنگ مقدر
میخانہء دم مست ہے کعبہء مسلماں
ایک...