فراز صاحب کی ایک نظم جو جو آج اُن کے بیٹے سرمد فراز نے ملالہ یوسف زئی سے منسوب کی ہے۔
بہت حسبِ حال لگتی ہے۔
مت قتل کرو آوازوں کو
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں...