میں نے تو آج ہی یہ ویڈیو دیکھی اور دنگ رہ گیا۔ شاید آپ میں سے بہت سے دیکھ چکے ہوں۔
دنگ رہنے کی بہت سی وجوہات تھیں
زندہ رہنے کی جستجو،
ہمت،
کوشش،
محبت،
اور اس ویڈیو کو اس طرح پکچرائز کرنے کا سہرا
رچھ "ممالیا" جانوروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ جنوبی امریکہ ، شمالی امریکہ ، یورپ اور ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی آٹھ اقسام دنیا میں باقی ہیں۔ سونگھنے کی شاندار صلاحیت رکھنے والا یہ درندہ عموما رات کے وقت شکار پسند کرتا ہے۔ یہ عموما غاروں میں رہنا پسند کرتے ہیں اور سردیوں میں لمبی نیند کے عادی۔...