لیجیے احباب!
شعراء و نیم شعراء و غیر شعراء سب متوجہ ہوں۔ اس سالگرہ پر ایک ہلکے پھلکے سلسلہ کا آغاز کرتے ہیں۔
تو صاحبان کرنا کچھ یوں ہے کہ کسی بھی شاعر کا ایک مصرع ادھار لیجیے، اور اس پر مزاحیہ سی گرہ لگائیے۔ مصرع کی کوئی قید نہیں ہے، جو مصرع اچھا لگے، اسے اپنے مصرع کے ساتھ ملا کر نیا رنگ دیجیے۔...
محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک اور دلچسپ ادبی کھیل محفلین کی ہلکی پھلکی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے۔
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ یہاں مصرع پیش کیا جائے گا۔ جس پر محفلین گرہ لگائیں گے۔
گرہ محفل سے متعلق بھی ہو سکتی ہے، سالگرہ سے متعلق بھی، کسی محفلین کے متعلق بھی، عمومی مزاحیہ گرہ بھی، اور...
دروغ بر گردنِ راوی ، استاد ذوق کے ہاں ایک لڑکا نوکر ہوا، بے نہایت ذہین اور بلا کا زود گو۔ استاد ذوق کے گھر عصر کے وقت شعراء کی محفل ہوا کرتی تھی، یہ لڑکا بھی وہاں حقہ پانی کے لیے آتا جاتا رہتا تھا۔ شعراء کو سنتے سنتے اس نے بھی مصرعے کہنے شروع کردیے۔ طبیعت رواں تھی فی البدیہہ مصرع لگاتا تھا۔ اہلِ...