میں پنجاب کے ایک ایسے گھر میں پیدا ہوا ہوں جس کے شجرے میں مقامیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ مجھے پنجاب اور پنجابیت سے عقیدت کی حد تک لگاؤ ہے۔ میں کچھ محققین کی اس رائے کا فخر کے ساتھ ذکر کیا کرتا ہوں کہ پنجابی زبان کا اصل مرزبوم دیومالائی دریا ایراوتی یعنی راوی کا وہی کنارہ ہے جس پر رام، لچھمن اور...