خیامؔ کو بہت لوگ جانتے ہیں۔ مگر بہت کم جانتے ہیں۔
وہ اپنی زندگی میں شاعر کے طور پر معروف نہیں تھا۔ یہ آگ تو اس نے اپنی موت کے مدتوں بعد لگائی ہے۔ زندگی میں البتہ خود سلگتا رہا ہو گا۔ مجھے ایسا اس کی رباعیات پڑھ کر لگتا ہے۔ زندگی کی بےثباتی اور انسان کی بےبضاعتی کا جیسا دردمندانہ نقشہ وہ کھینچ...