ردا فاطمہ

  1. ردا فاطمہ

    وہ مجھ۔ے بات مکمل نہیں ک۔رنے دے گا

    اٹھا کر پھینک دے گا ہجر کی ساری باتیں وہ مجھ۔ے بات مکمل نہیں ک۔رنے دے گا ردا فاطمہ
  2. ردا فاطمہ

    نظم از رِدا فاطمہ

    چلو میں مان لیتی ہوں کہ میں ناداں سی لڑکی تھی مگر تم تو بڑے تھے تم نے تو دیکھی تھی دنیا کیوں نہیں سنبھلے؟ بتاؤ کیوں نہیں سنبھلے۔۔۔؟؟ ردا فاطمہ
  3. ردا فاطمہ

    جی کرتا ہے تمہیں پکاروں

    کبھی کبھی دل اتنی زیادہ ضد کرتا ہے جی کرتا ہے تمہیں پکاروں اور تم دنیا چھوڑ کہ میری گود میں سر رکھ کر رو دو لیکن ایسا ممکن کب ہے اور مجھے ڈر بھی لگتا ہے تم نے گر آواز سنی اور سن کر بھی تم نا آئے تو پاگل دل کا کیا ہو گا سو ایسے میں پھر دل کو ضد کرنے دیتی ہوں اور اداسی سہہ لیتی ہوں ردا فاطمہ
  4. ردا فاطمہ

    وہ دل کی اچھی معصوم لڑکی

    وہ دل کی اچھی معصوم لڑکی عداوتوں کے ثقیل موسم بڑی خاموشی سے سہہ گئی تھی یہ وہ محبت تھی، جو کسی شب تمہاری آنکھوں سے بہہ گئی تھی اسے پتہ تھا کہ جیت جانے میں ہار جو ہے وہ نہتے، بے آسرا سے موسم کی جاں پہ گہرا وبال ہو گا کمال ہو گا کہ جب وہ ہارے تو مسکراہٹ کسی کے ہونٹوں کی جان ٹھہرے ایمان ٹھہرے کہ...
  5. ردا فاطمہ

    ادھوری شام رہنے دو

    محبت غرض سے آگے بہت آگے کا جذبہ ہے سو ممکن ہی نہیں تم کو محبت ہو گئی ہو گی یہ جو وقتی سا جذبہ ہے اسے تم عام رہنے دو جو تھم جانے سے ڈر جائے ادھوری شام رہنے دو ضرورت کو ضرورت تک اگر محدود کر پاؤ تمہیں جو وہم لاحق ہے اسے کافور کر پاؤ تو میرے اور تمہارے درمیاں جو ایک پردہ ہے جھجک کا چاک ہو جائے یہ...
  6. ردا فاطمہ

    نظمیں

    کاش کہ خوشیاں بکتی ہوتیں اور دکھوں کا ٹھیلا ہوتا ایک ٹکے میں آنسو آتے اور محبت چار ٹکے میں (پانچ ٹکے میں ساری دنیا) مفت ہنسی اور مفت ستارے چاند بھی ٹکڑے ٹکڑے بکتا خواہش نام کی چیز نا ہوتی ہاتھ بڑھا کے سب ملتا ہم چاہتے تو مر جاتے ناں جی چاہتا تو جیتے رہتے اونچے نیچے شہر نا ہوتے پانی پر بھی گھر...
Top