اب کیا مثال دوں میں تمہارے شباب کی
انسان بن گئی ہے کرن ماہتاب کی
چہرے میں گُھل گیا ہے حسیں چاندنی کا نور
آنکھوں میں ہےچمن کی جواں رات کا سرور
گردن ہے اک جُھکی ہوئی ڈالی گلاب کی
اب کیا مثال دوں میں تمہارے شباب کی
گھٹا ہے، باغ ہے، مہ ہے سبو ہے، جام ہے ساقی
اب اس کے بعد جو کچھ ہے وہ تیرا کام ہے ساقی
کسی اک آگ مہ کش سے خطا کچھ ہو گئی ہوگی
مگر کیوں مہ کدے کا مہ کدہ بدنام ہے ساقی
جوانی بےخطا، بےعیب ہوسکتی تو ہے لیکن
یہ جینا بھی تو خود جینے پہ اک الزام ہے ساقی
تیری آنکھوں کی مستی کو سیاہ مستی جو کہتے ہیں...
یہ لڑکا ہائے اللہ کتنا ہے دیوانہ
کتنا مشکل ہے اس کو سمجھانا
دھیرے دھیرے دل بے قرار ہوتا ہے
ہوتے ہوتے ہوتے پیار ہوتا ہے
یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ
ہم نے تو اتنا دیکھا
ہم نے تو اتنا سیکھا
دل کا سودا ہوتا ہے
سودا زندگی کا
ملتے ہی کوئی ہوتا ہے دیوانہ
کتنا مشکل ہے اس کو سمجھانا
کہ...
نکتہ چیں ہے غمِ دل، اس کو سنائے نہ بنے (غالب) ۔ مختلف گلوکار
ثریا
سحر صدیقی
نور جہاں
محمد رفیع
کندن لال سہگل
عابدہ پروین
نکتہ چیں ہے غمِ دل، اس کو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات، جہاں بات بنائے نہ بنے
میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبۂ دل
اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بِن آئے نہ بنے...