چکوال کے ایک گاؤں میں شام کا وقت تھا۔کچے آنگن میں سورج ڈھل رہا تھا اور سائے لمبے ہو رہے تھے۔ عصر کا وقت جا رہا تھا اور ہر طرف سبز درختوں پر چڑیوں کی تسبیح نے ایک شور سا برپا کیا ہو تھا۔ دادی جان اپنی چارپائی پر عصر کے بعد بیٹھی تسبیح پڑھ رہیں تھیں۔ یہ ان کا روز کا معمول تھا۔ پاس ہی ان کے پوتے...