چونکہ اس تحریر کا موضوع چائے ہے تو چائے خانہ میں ہی مناسب معلوم ہوئی۔ :)
---
ہماری شام کی محفلیں آج کل خوب گرم ہیں۔ چولہے کے آ جانے سے چائے کی دولتِ گم شده پھر ہاتھ آ گئی ہے۔ ایک ڈبہ (Choicest) کا اور ایک (red label) کا آ گیا ہے۔ صادق صاحب چائے کے انچارج ہیں اور چائے بنانے کا حق ادا کرتے ہیں...