روزمرہ کے معمولات سے

  1. نیرنگ خیال

    یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں ( از قلم نیرنگ خیال)

    یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں کبھی یوں بھی ہوا کہ آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ایک زمانہ آپ کے درمیان حائل ہوگیا ہے۔ یا پھر ایسا کہ آپ کوئی کام نہیں کرنا چاہتے اور معلوم پڑتا ہے کہ یہ تو اتنا آسان ہے۔ ہر آدمی آپ کی مدد کرنے پر تیار ہے اور آپ بس ہاتھ لگائیں گے تو...
  2. نیرنگ خیال

    نہ قاصد سے بیاں ہو گی نہ قاصد سے بیاں ہو گا از قلم نیرنگ خیال

    شمارندی آغوشیے (لیپ ٹاپ) کے مسائل حل ہو چکے تھے۔ راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا۔ ہر چیز اپنی جگہ پر بہت خوبصورتی سے چل رہی تھی اور ہمیں یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ زندگی اب ان بدرنگ، بدہیئت اور بدصورت شمارندی آغوشیوں سے آگے نکل چکی ہے۔ لیکن ہماری یہ خوشی دیرپا ثابت نہ ہو سکی۔ نہیں نہیں آپ بالکل غلط...
  3. نیرنگ خیال

    افسانچہ: تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ تمام دوست خوش گپیوں میں مصروف تھے، لیکن وہ خاموش بت بنا بیٹھا خالی نظروں سے سب کو دیکھ رہا تھا۔ پیشانی پر سلوٹیں اور آنکھوں کے گرد حلقے بہت گہرے نظر آرہے تھے۔بار بار گردن کو دائیں بائیں ہلاتا جیسے درد کی وجہ سے پٹھوں کو آرام دینے کی کوشش کر رہا ہو۔ آنکھوں کی سرخی سے یوں...
  4. نیرنگ خیال

    ایک صبح از قلم نیرنگ خیال

    یہ مارگلہ ہلز کے دامن سے چوٹی کی طرف جاتا وہ راستہ تھا، جہاں لوگ شاذ ہی قدم رکھتے ہیں۔ فطرت اپنے اصل حسن کے ساتھ موجود تھی۔ پگڈنڈی تھی کہ خیابان کی تفسیر تھی۔ دونوں اطراف سے درختوں نے راستے کو یوں ڈھک رکھا تھا کہ ہلکی بارش کی رسائی زمین تک ناممکن سی ہوگئی تھی۔ بل کھاتا چڑھائی چڑھتا یہ راستہ...
  5. نیرنگ خیال

    سامنے دھری (لاتسکہ سپیشل) از قلم نیرنگ خیال

    گزشتہ سے پیوستہ: غائب دماغی بھی" سامنے دھری "والی قبیل سے ہی تعلق رکھتی ہے بلکہ یوں کہنامناسب ہے، "سامنے دھری "والے مقولے کی عملی شکل غائب دماغی ہے۔ انسان جہاں موجود ہوتا ہے۔ وہاں موجود نہیں ہوتا۔ اور وہاں موجو د ہوتا ہے جہاں اسے موجود نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے کبھی بہت سنجیدہ صورتحال جنم...
  6. نیرنگ خیال

    سامنے دھری از قلم نیرنگ خیال

    بزرگ فرماتے ہیں کہ چھپی ہوئی تو سب ڈھونڈ لیتے ہیں۔ سامنے دھری اکثر نظر نہیں آتی۔ اس بات پر ہم بہت ہنسا کرتے تھے۔ بھلا یہ بھی کوئی بات ہوئی، "سامنے دھری نظر نہ آئے"، اندھے کو نظر نہ آتی ہو تو اور بات ہے۔ لیکن زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتے ہم نے محسوس کیا کہ یہ بات کچھ ایسی بےمعنی نہیں۔ کبھی ایسا...
Top