ہدیہٴ نعت بحضور سرورِ کائناتﷺ
کلام صادق اندوری
میرے دل کے چین ، تسکین نظر یا مصطفیٰ
کیوں نہ چاہوں آپ کو آٹھوں پہر یا مصطفیٰ
آپ کے قدموں میں نکلے میری جانِ مبتلا
ہے یہ میری آرزوئے مختصر یا مصطفیٰ
بے قراری کو کبھی تسکین مل سکتی نہیں
ہوں نہ جب تک آپ دل کے چارہ گر یا...